Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 99 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿قُلۡ يَٰٓأَهۡلَ ٱلۡكِتَٰبِ لِمَ تَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ مَنۡ ءَامَنَ تَبۡغُونَهَا عِوَجٗا وَأَنتُمۡ شُهَدَآءُۗ وَمَا ٱللَّهُ بِغَٰفِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُونَ ﴾
[آل عِمران: 99]
﴿قل ياأهل الكتاب لم تصدون عن سبيل الله من آمن تبغونها عوجا﴾ [آل عِمران: 99]
Abul Ala Maududi Kaho, aey ehle kitab! yeh tumhari kya rawish hai ke jo Allah ki baat maanta hai usey bhi tum Allah ke raaste se rokte ho aur chahte ho ke woh tedhi raah chale, halaanke tum khud (iske raah e raast honay par) gawah ho. Tumhari harkaton se Allah gaafil nahin hai |
Ahmed Ali کہہ دواے اہلِ کتاب الله کی راہ سے کیوں روکتے ہو اس شخص کو جو ایمان لائے اس میں عیب ڈھونڈتے ہو اورتم خود جانتے ہو اور تمہارے کام سے الله بے خبر نہیں ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry کہو کہ اہلِ کتاب تم مومنوں کو خدا کے رستے سے کیوں روکتے ہو اور باوجود یہ کہ تم اس سے واقف ہو اس میں کجی نکالتے ہو اور خدا تمھارے کاموں سے بےخبر نہیں |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ اے اہل کتاب کیوں روکتے ہو اللہ کی راہ سے ایمان لانے والوں کو کہ ڈھونڈتے ہو اس میں عیب اور تم خود جانتے ہو اور اللہ بے خبر نہیں تمہارے کام سے [۱۴۹] |
Muhammad Hussain Najafi کہیے۔ اے اہل کتاب! آخر تم اس شخص کو جو ایمان لانا چاہتا ہے کیوں خدا کی راہ سے روکتے ہو؟ اور چاہتے ہو کہ اس راہ (راست) کو ٹیڑھا بنا دو حالانکہ تم خود گواہ ہو (کہ سیدھی راہ یہی ہے) اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے بے خبر نہیں ہے۔ |