Quran with Urdu translation - Surah Ar-Rum ayat 10 - الرُّوم - Page - Juz 21
﴿ثُمَّ كَانَ عَٰقِبَةَ ٱلَّذِينَ أَسَٰٓـُٔواْ ٱلسُّوٓأَىٰٓ أَن كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِ ٱللَّهِ وَكَانُواْ بِهَا يَسۡتَهۡزِءُونَ ﴾
[الرُّوم: 10]
﴿ثم كان عاقبة الذين أساءوا السوأى أن كذبوا بآيات الله وكانوا بها﴾ [الرُّوم: 10]
Abul Ala Maududi Aakir e kaar jin logon ne buraiyan ki thi unka anjaam bahut bura hua. Isliye ke unhon ne Allah ki aayat ko jhutlaya tha aur woh unka mazaq udate thay |
Ahmed Ali پھر برا کرنے والوں کا انجام بھی برا ہی ہوا اس لیے کہ انہوں نے الله کی آیتوں کو جھٹلایا اور ان کی ہنسی اڑاتے رہے |
Fateh Muhammad Jalandhry پھر جن لوگوں نے برائی کی اُن کا انجام بھی برا ہوا اس لیے کہ خدا کی آیتوں کو جھٹلاتے اور اُن کی ہنسی اُڑاتے رہے تھے |
Mahmood Ul Hassan پھر ہوا انجام برا کرنے والوں کا برا اس واسطے کہ جھٹلاتے تھے اللہ کی باتیں اور ان پر ٹھٹھے کرتے تھے [۱۲] |
Muhammad Hussain Najafi پھر ان لوگوں کا انجام جنہوں نے (مسلسل) برائیاں کیں برا ہی ہوا کیونکہ انہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا تھا اور ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔ |