Quran with Urdu translation - Surah Ar-Rum ayat 55 - الرُّوم - Page - Juz 21
﴿وَيَوۡمَ تَقُومُ ٱلسَّاعَةُ يُقۡسِمُ ٱلۡمُجۡرِمُونَ مَا لَبِثُواْ غَيۡرَ سَاعَةٖۚ كَذَٰلِكَ كَانُواْ يُؤۡفَكُونَ ﴾
[الرُّوم: 55]
﴿ويوم تقوم الساعة يقسم المجرمون ما لبثوا غير ساعة كذلك كانوا يؤفكون﴾ [الرُّوم: 55]
Abul Ala Maududi Aur jab woh sa-aat (hour) barpa hogi to mujrim kasmein kha kha kar kahenge ke hum ek ghadi bhar se zyada nahin thehre hain.Isi taraah woh duniya ki zindagi mein dhoka khaya karte thay |
Ahmed Ali اورجس دن قیامت قائم ہو گی گناہگار قسمیں کھائیں گے کہ ہم ایک گھڑی سے بھی زیادہ نہیں ٹھہرے تھے اسی طرح وہ الٹے جاتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جس روز قیامت برپا ہوگی گنہگار قسمیں کھائیں گے کہ وہ (دنیا میں) ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے تھے۔ اسی طرح وہ (رستے سے) اُلٹے جاتے تھے |
Mahmood Ul Hassan اور جس دن قائم ہو گی قیامت قسمیں کھائیں گے گنہگار کہ ہم نہیں رہے تھے ایک گھڑی سے زیادہ [۶۷] اسی طرح تھے الٹے جاتے [۶۸] |
Muhammad Hussain Najafi اور جس دن قیامت قائم ہوگی تو مجرم لوگ قَسمیں کھائیں گے کہ وہ (دنیا) میں گھڑی بھر سے زیادہ نہیں ٹھہرے۔ یہ لوگ (دنیا میں بھی) اسی طرح الٹے چلا کرتے تھے۔ |