Quran with Urdu translation - Surah Luqman ayat 18 - لُقمَان - Page - Juz 21
﴿وَلَا تُصَعِّرۡ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمۡشِ فِي ٱلۡأَرۡضِ مَرَحًاۖ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخۡتَالٖ فَخُورٖ ﴾
[لُقمَان: 18]
﴿ولا تصعر خدك للناس ولا تمش في الأرض مرحا إن الله لا﴾ [لُقمَان: 18]
Abul Ala Maududi Aur logon se mooh pher kar baat na kar, na zameen mein akad kar chal. Allah kisi khud-pasand aur faqar jataney waley shaks ko pasand nahin karta |
Ahmed Ali اور لوگوں سے اپنا رخ نہ پھیر اور زمین پر اترا کر نہ چل بے شک الله کسی تکبر کرنے والے فخر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور (ازراہ غرور) لوگوں سے گال نہ پھلانا اور زمین میں اکڑ کر نہ چلنا۔ کہ خدا کسی اترانے والے خود پسند کو پسند نہیں کرتا |
Mahmood Ul Hassan اور اپنے گال مت پھلا لوگوں کی طرف [۲۳] اور مت چل زمین پر اتراتا بیشک اللہ کو نہیں بھاتا کوئی اتراتا بڑائیاں کرنے والا [۲۴] |
Muhammad Hussain Najafi اور (تکبر سے) اپنا رخسار لوگوں سے نہ پھیر اور زمین پر ناز و انداز سے نہ چل۔ بے شک خدا تکبر کرنے والے (اور) بہت فخر کرنے والے کو دوست نہیں رکھتا۔ |