Quran with Urdu translation - Surah Luqman ayat 19 - لُقمَان - Page - Juz 21
﴿وَٱقۡصِدۡ فِي مَشۡيِكَ وَٱغۡضُضۡ مِن صَوۡتِكَۚ إِنَّ أَنكَرَ ٱلۡأَصۡوَٰتِ لَصَوۡتُ ٱلۡحَمِيرِ ﴾
[لُقمَان: 19]
﴿واقصد في مشيك واغضض من صوتك إن أنكر الأصوات لصوت الحمير﴾ [لُقمَان: 19]
Abul Ala Maududi Apni chaal mein aitadal (moderate) ikhtiyar kar, aur apni aawaz zara past rakh, sab aawazon se zyada buri aawaz gadhon ki aawaz hoti hai |
Ahmed Ali اور اپنے چلنے میں میانہ روی اختیار کر اور اپنی آواز پست کر بے شک آوازوں میں سب سے بری آواز گدھوں کی ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اپنی چال میں اعتدال کئے رہنا اور (بولتے وقت) آواز نیچی رکھنا کیونکہ (اُونچی آواز گدھوں کی ہے اور کچھ شک نہیں کہ) سب آوازوں سے بُری آواز گدھوں کی ہے |
Mahmood Ul Hassan اور چل بیچ کی چال اور نیچی کر آواز اپنی بیشک بری سے بری آواز گدھے کی آواز ہے [۲۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور اپنی رفتار (چال) میں میانہ روی اختیار کر اور اپنی آواز دھیمی رکھ۔ بے شک سب آوازوں میں سے زیادہ ناگوار آواز گدھوں کی ہوتی ہے۔ |