Quran with Urdu translation - Surah As-Sajdah ayat 23 - السَّجدة - Page - Juz 21
﴿وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَى ٱلۡكِتَٰبَ فَلَا تَكُن فِي مِرۡيَةٖ مِّن لِّقَآئِهِۦۖ وَجَعَلۡنَٰهُ هُدٗى لِّبَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ ﴾
[السَّجدة: 23]
﴿ولقد آتينا موسى الكتاب فلا تكن في مرية من لقائه وجعلناه هدى﴾ [السَّجدة: 23]
Abul Ala Maududi Issey pehle hum Moosa ko kitaab de chuke hain. Lihaza usi cheez ke milne par tumhein koi shakk na hona chahiye. Us kitab ko humne bani Israel ke liye hidayat banaya tha |
Ahmed Ali اور البتہ ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی پھر آپ اس کے ملنے میں شک نہ کریں اور ہم نے ہی اسے بنی اسرائیل کے لیے راہ نما بنایا تھا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے موسٰی کو کتاب دی تو تم اُن کے ملنے سے شک میں نہ ہونا اور ہم نے اس (کتاب) کو (یا موسٰی کو) بنی اسرائیل کے لئے (ذریعہ) ہدایت بنایا |
Mahmood Ul Hassan اور ہم نے دی ہے موسٰی کو کتاب سو تو مت رہ دھوکے میں اس کے ملنے سے [۲۷] اور کیا ہم نے اس کو ہدایت بنی اسرائیل کے واسطے |
Muhammad Hussain Najafi اور بیشک ہم نے موسیٰ (ع)کو کتاب (توراۃ) عطا کی تھی۔ تو آپ کو ایسی کتاب کے ملنے پر شک میں نہیں پڑنا چاہیے اور ہم نے اسے بنی اسرائیل کے لئے ذریعۂ ہدایت بنایا تھا۔ |