Quran with Urdu translation - Surah As-Sajdah ayat 27 - السَّجدة - Page - Juz 21
﴿أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ أَنَّا نَسُوقُ ٱلۡمَآءَ إِلَى ٱلۡأَرۡضِ ٱلۡجُرُزِ فَنُخۡرِجُ بِهِۦ زَرۡعٗا تَأۡكُلُ مِنۡهُ أَنۡعَٰمُهُمۡ وَأَنفُسُهُمۡۚ أَفَلَا يُبۡصِرُونَ ﴾
[السَّجدة: 27]
﴿أو لم يروا أنا نسوق الماء إلى الأرض الجرز فنخرج به زرعا﴾ [السَّجدة: 27]
Abul Ala Maududi Aur kya in logon ne yeh manzar kabhi nahin dekha ke hum ek bay-aab o gayah (banjar) zameen ki taraf pani baha latey hain, aur phir usi zameen se woh fasal ugati hai jissey unke jaanwaron ko bhi chara milta hai aur yeh khud bhi khate hain? To kya inhein kuch nahin soojhta |
Ahmed Ali کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ہم پانی کو خشک زمین کی طرف رواں کر کے ا س سے کھیتی نکالتے ہیں جس سے ان کے چار پائے اوروہ خود بھی کھاتے ہیں پھر کیا وہ دیکھتے نہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم بنجر زمین کی طرف پانی رواں کرتے ہیں پھر اس سے کھیتی پیدا کرتے ہیں جس میں سے ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں اور وہ خود بھی (کھاتے ہیں) تو یہ دیکھتے کیوں نہیں۔ |
Mahmood Ul Hassan یا دیکھا نہیں انہوں نے کہ ہم ہانک دیتے ہیں پانی کو ایک زمین چٹیل کی طرف [۳۲] پھر ہم نکالتے ہیں اس سے کھیتی کہ کھاتے ہیں اس میں انکے چوپائے اور خود وہ بھی پھر کیا دیکھتے نہیں [۳۳] |
Muhammad Hussain Najafi کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم بنجر زمین کی طرف پانی کو بہا لے جاتے ہیں پھر اس سے ایسی کھیتی اگاتے ہیں جس میں ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں اور خود بھی تو کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں۔ |