Quran with Urdu translation - Surah As-Sajdah ayat 9 - السَّجدة - Page - Juz 21
﴿ثُمَّ سَوَّىٰهُ وَنَفَخَ فِيهِ مِن رُّوحِهِۦۖ وَجَعَلَ لَكُمُ ٱلسَّمۡعَ وَٱلۡأَبۡصَٰرَ وَٱلۡأَفۡـِٔدَةَۚ قَلِيلٗا مَّا تَشۡكُرُونَ ﴾
[السَّجدة: 9]
﴿ثم سواه ونفخ فيه من روحه وجعل لكم السمع والأبصار والأفئدة قليلا﴾ [السَّجدة: 9]
Abul Ala Maududi Phir usko nik-suk se durust kiya aur uske andar apni rooh phoonk di. Aur tumko kaan diye, aankhein di aur dil diye. Tum log kam hi shukar guazar hotey ho |
Ahmed Ali پھراس کے اعضا درست کیے اور اس میں اپنی روح پھونکی اور تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل بنایا تم بہت تھوڑا شکر کرتے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry پھر اُس کو درست کیا پھر اس میں اپنی (طرف سے) روح پھونکی اور تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے مگر تم بہت کم شکر کرتے ہو |
Mahmood Ul Hassan پھر اس کو برابر کیا [۸] اور پھونکی اس میں اپنی ایک جان [۹] اور بنا دیے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل تم بہت تھوڑا شکر کرتے ہو [۱۰] |
Muhammad Hussain Najafi پھر اس کو درست کیا (اس کی نوک پلک سنواری) اور پھر اس میں اپنی (خاص) روح پھونک دی اور تمہارے لئے کان، آنکھیں اور دل (دماغ) بنائے مگر تم لوگ بہت کم شکر ادا کرتے رہو۔ |