Quran with Urdu translation - Surah Al-Ahzab ayat 44 - الأحزَاب - Page - Juz 22
﴿تَحِيَّتُهُمۡ يَوۡمَ يَلۡقَوۡنَهُۥ سَلَٰمٞۚ وَأَعَدَّ لَهُمۡ أَجۡرٗا كَرِيمٗا ﴾
[الأحزَاب: 44]
﴿تحيتهم يوم يلقونه سلام وأعد لهم أجرا كريما﴾ [الأحزَاب: 44]
Abul Ala Maududi Jis roz woh ussey milenge unka isteqbal salaam se hoga aur unke liye Allah ne bada baa-izzat ajar faraham kar rakkha hai |
Ahmed Ali جس دن وہ اس سے ملیں گے ان کے لیے سلام کا تحفہ ہوگا اور ان کے لیے عزت کا اجر تیار کر رکھا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جس روز وہ اس سے ملیں گے ان کا تحفہ (خدا کی طرف سے) سلام ہوگا اور اس نے ان کے لئے بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے |
Mahmood Ul Hassan دعا ان کی جس دن اس سے ملیں گے سلام ہے اور تیار رکھا ہے انکے واسطے ثواب عزت کا [۶۳] |
Muhammad Hussain Najafi جس دن وہ اس کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے تو ان کو سلام سے دعا دی جائے گی (کہ تم سلامت رہو) اور اس نے ان کیلئے باعزت اجر (بہشت) تیار کر رکھا ہے۔ |