Quran with Urdu translation - Surah Saba’ ayat 10 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿۞ وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا دَاوُۥدَ مِنَّا فَضۡلٗاۖ يَٰجِبَالُ أَوِّبِي مَعَهُۥ وَٱلطَّيۡرَۖ وَأَلَنَّا لَهُ ٱلۡحَدِيدَ ﴾
[سَبإ: 10]
﴿ولقد آتينا داود منا فضلا ياجبال أوبي معه والطير وألنا له الحديد﴾ [سَبإ: 10]
Abul Ala Maududi Humne Dawood ko apne haan se bada fazal ata kiya tha.(Humne hukum diya ke) aey pahadon (mountains), iske saath hum ahangi karo (unke saath tasbeeh karo) (aur yahi hukum humne) parindon ko diya. Humne lohay (Iron) ko uske liye narm kardiya |
Ahmed Ali اور بے شک ہم نے داؤد کو اپنی طرف سے بزرگی دی تھی اے پہاڑو ان کی تسبیح کی آواز کا جواب دیا کرو اور پرندوں کو تابع کر دیا تھا اور ہم نے ان کے لیے لوہا نرم کر دیا تھا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے داؤد کو اپنی طرف سے برتری بخشی تھی۔ اے پہاڑو ان کے ساتھ تسبیح کرو اور پرندوں کو (ان کا مسخر کردیا) اور ان کے لئے ہم نے لوہے کو نرم کردیا |
Mahmood Ul Hassan اور ہم نے دی ہے داؤد کو اپنی طرف سے بڑائی [۱۳] اے پہاڑو خوش آوازی سے پڑھو اسکے ساتھ اور اڑتے جانوروں کو [۱۴] اور نرم کر دیا ہم نے اس کے آگے لوہا |
Muhammad Hussain Najafi اور بلاشبہ ہم نے داؤد(ع) کو اپنے ہاں سے (بڑی) فضیلت عطا کی تھی (اور پہاڑوں سے کہا) اے پہاڑو ان کے ساتھ تسبیح کرو اور پرندوں کو بھی (یہی حکم دیا) اور ہم نے ان کیلئے لوہا نرم کر دیا۔ |