Quran with Urdu translation - Surah Saba’ ayat 19 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿فَقَالُواْ رَبَّنَا بَٰعِدۡ بَيۡنَ أَسۡفَارِنَا وَظَلَمُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ فَجَعَلۡنَٰهُمۡ أَحَادِيثَ وَمَزَّقۡنَٰهُمۡ كُلَّ مُمَزَّقٍۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّكُلِّ صَبَّارٖ شَكُورٖ ﴾
[سَبإ: 19]
﴿فقالوا ربنا باعد بين أسفارنا وظلموا أنفسهم فجعلناهم أحاديث ومزقناهم كل ممزق﴾ [سَبإ: 19]
Abul Ala Maududi Magar unhon ne kaha “Aey hamare Rubb, hamare safar ki musafatein lambi karde.” Unhon ne apne upar aap zulm kiya, aakhir e kaar humne unhein afsana bana kar rakh diya aur unhein bilkul tittar bittar kar daala. Yaqeenan ismein nishaniyan hain har us shaks ke liye jo bada saabir(steadfast) o shakir (thankful) ho |
Ahmed Ali پھر انہوں نے کہا اے ہمارے رب ہماری منزلوں کو دور دور کردےا ور انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا سو ہم نے انہیں کہانیاں بنا دیا اور ہم نے انہیں پورے طور پر پارہ پارہ کر دیا بے شک اس میں ہر ایک صبر شکرکرنے والے کے لیے نشانیاں ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry تو انہوں نے دعا کی کہ اے پروردگار ہماری مسافتوں میں بُعد (اور طول پیدا) کردے اور (اس سے) انہوں نے اپنے حق میں ظلم کیا تو ہم نے (انہیں نابود کرکے) ان کے افسانے بنادیئے اور انہیں بالکل منتشر کردیا۔ اس میں ہر صابر وشاکر کے لئے نشانیاں ہیں |
Mahmood Ul Hassan پھر کہنے لگے اے رب دراز کر دے ہمارے سفروں کو [۲۸] اور آپ اپنا برا کیا پھر کر ڈالا ہم نے انکو کہانیاں اور کر ڈالا چیر کر ٹکڑے ٹکڑے [۲۹] اس میں پتے کی باتیں ہیں ہر صبر کرنے والے شکر گذار کو [۳۰] |
Muhammad Hussain Najafi (مگر) انہوں نے کہا اے ہمارے پروردگار ہمارے سفروں (ان کی مسافتوں) کو دور دراز کر دے اور (یہ کہہ کر) انہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا سو ہم نے انہیں (برباد) کرکے افسانہ بنا دیا اور بالکل ٹکڑے ٹکڑے کر دیا بے شک اس میں نشانیاں ہیں ہر بہت صبر کرنے (اور) بہت شکر کرنے والے کیلئے۔ |