×

منکرین کہتے ہیں کہ کیا بات ہے کہ قیامت ہم پر نہیں 34:3 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Saba’ ⮕ (34:3) ayat 3 in Urdu

34:3 Surah Saba’ ayat 3 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Saba’ ayat 3 - سَبإ - Page - Juz 22

﴿وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَا تَأۡتِينَا ٱلسَّاعَةُۖ قُلۡ بَلَىٰ وَرَبِّي لَتَأۡتِيَنَّكُمۡ عَٰلِمِ ٱلۡغَيۡبِۖ لَا يَعۡزُبُ عَنۡهُ مِثۡقَالُ ذَرَّةٖ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَلَا فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَآ أَصۡغَرُ مِن ذَٰلِكَ وَلَآ أَكۡبَرُ إِلَّا فِي كِتَٰبٖ مُّبِينٖ ﴾
[سَبإ: 3]

منکرین کہتے ہیں کہ کیا بات ہے کہ قیامت ہم پر نہیں آ رہی ہے! کہو، قسم ہے میرے عالم الغیب پروردگار کی، وہ تم پر آ کر رہے گی اُس سے ذرہ برابر کوئی چیز نہ آسمانوں میں چھپی ہوئی ہے نہ زمین میں نہ ذرے سے بڑی اور نہ اُس سے چھوٹی، سب کچھ ایک نمایاں دفتر میں درج ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وقال الذين كفروا لا تأتينا الساعة قل بلى وربي لتأتينكم عالم الغيب, باللغة الأوردية

﴿وقال الذين كفروا لا تأتينا الساعة قل بلى وربي لتأتينكم عالم الغيب﴾ [سَبإ: 3]

Abul Ala Maududi
Mukireen kehte hain ke kya baat hai ke qayamat humpar nahin aa rahi hai! Kaho kasam hai mere aalim-ul-gaib parwardigar ki, woh tumpar aa kar raheygi. Ussey zarra barabar (atoms weight/smallest particle) koi cheez na aasmaano mein chupi hui hai na zameen mein na zarre se badi aur na ussey choti, sab kuch ek numaya daftar mein darj hai
Ahmed Ali
اور کافر کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہیں آئے گی کہہ دو ہاں (آئے گی) قسم ہے میرے رب غائب کے جاننے والے کی البتہ تم پر ضرور آئے گی جس سے آسمانوں اور زمین کی کوئی چیز ذرّہ کے برابر بھی غائب نہیں اور نہ ذرّہ سے چھوٹی اور نہ بڑی کوئی بھی ایسی چیز نہیں جو لوح محفوظ میں نہ ہو
Fateh Muhammad Jalandhry
اور کافر کہتے ہیں کہ (قیامت کی) گھڑی ہم پر نہیں آئے گی۔ کہہ دو کیوں نہیں (آئے گی) میرے پروردگار کی قسم وہ تم پر ضرور آکر رہے گی (وہ پروردگار) غیب کا جاننے والا (ہے) ذرہ بھر چیز بھی اس سے پوشیدہ نہیں (نہ) آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور کوئی چیز ذرے سے چھوٹی یا بڑی ایسی نہیں مگر کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے
Mahmood Ul Hassan
اور کہنے لگے منکر نہ آئے گی ہم پر قیامت [۴] تو کہہ کیوں نہیں قسم ہے میرے رب کی البتہ آئے گی تم پر [۵] اس عالم الغیب کی غائب نہیں ہو سکتا اس سے کچھ ذرہ بھر آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور کوئی چیز نہیں اس سےچھوٹی اور نہ اس سے بڑی جو نہیں ہے کھلی کتاب میں [۶]
Muhammad Hussain Najafi
اور کافر کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہیں آئے گی آپ کہہ دیجئے! کہ وہ ضرور آئے گی مجھے قَسم ہے اپنے پروردگار کی جو عالم الغیب ہے جس سے آسمانوں اور زمین کی ذرہ برابر کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے اور نہ اس (ذرہ) سے کوئی چھوٹی چیز ہے اور نہ بڑی مگر وہ کتابِ مبین میں (درج) ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek