Quran with Urdu translation - Surah Ya-Sin ayat 28 - يسٓ - Page - Juz 23
﴿۞ وَمَآ أَنزَلۡنَا عَلَىٰ قَوۡمِهِۦ مِنۢ بَعۡدِهِۦ مِن جُندٖ مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَمَا كُنَّا مُنزِلِينَ ﴾
[يسٓ: 28]
﴿وما أنـزلنا على قومه من بعده من جند من السماء وما كنا﴾ [يسٓ: 28]
Abul Ala Maududi Iske baad uski qaum par humne aasmaan se koi lashkar nahin utara , humein lashkar bhejne ki koi haajat na thi |
Ahmed Ali اور ہم نے اس کی قوم پر اس کے بعد کوئی فوج آسمان سے نہ اتاری اور نہ ہم اتارنے والے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر کوئی لشکر نہیں اُتارا اور نہ ہم اُتارنے والے تھے ہی |
Mahmood Ul Hassan اور اتاری نہیں ہم نے اس کی قوم پر اس کے پیچھے کوئ فوج آسمان سے اور ہم فوج نہیں اتارا کرتے |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم نے اس (کی شہادت) کے بعد نہ تو اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر اتارا اور نہ ہی ہم کو (اتنی سی بات کیلئے لشکر) اتارنے کی ضرورت تھی۔ |