Quran with Urdu translation - Surah Ya-Sin ayat 45 - يسٓ - Page - Juz 23
﴿وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱتَّقُواْ مَا بَيۡنَ أَيۡدِيكُمۡ وَمَا خَلۡفَكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُونَ ﴾
[يسٓ: 45]
﴿وإذا قيل لهم اتقوا ما بين أيديكم وما خلفكم لعلكم ترحمون﴾ [يسٓ: 45]
Abul Ala Maududi In logon se jab kaha jaata hai ke bacho us anjaam se jo tumhare aagey aa raha hai aur tumhare peechey guzar chukka hai, shayad ke tumpar reham kiya jaye (to yeh suni an suni kar jatey hain) |
Ahmed Ali اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اپنے سامنے اور پیچھے آنے والے عذاب سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو تمہارے آگے اور جو تمہارے پیچھے ہے اس سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے |
Mahmood Ul Hassan اور جب کہیے ان کو بچو اس سے جو تمہارے سامنے آتا ہے اور جو پیچھے چھوڑتے ہو شاید تم پر رحم ہو |
Muhammad Hussain Najafi اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ڈرو اس (انجام و عذاب) سے جو تمہارے آگے ہے اور اس سے ڈرو جو تمہارے پیچھے ہے کہ تم پر رحم کیا جائے (تو وہ اس کی پرواہ نہیں کرتے)۔ |