Quran with Urdu translation - Surah Ya-Sin ayat 78 - يسٓ - Page - Juz 23
﴿وَضَرَبَ لَنَا مَثَلٗا وَنَسِيَ خَلۡقَهُۥۖ قَالَ مَن يُحۡيِ ٱلۡعِظَٰمَ وَهِيَ رَمِيمٞ ﴾
[يسٓ: 78]
﴿وضرب لنا مثلا ونسي خلقه قال من يحيي العظام وهي رميم﴾ [يسٓ: 78]
Abul Ala Maududi Ab woh humpar misalein chaspan karta hai aur apni paidaish ko bhool jaata hai , kehta hai “kaun in haddiyon ko zinda karega jabke yeh boseeda (rotten) ho chuki hon?” |
Ahmed Ali اور ہماری نسبت باتیں بنانے لگا اور اپنا پیدا ہونا بھول گیا کہنے لگا بوسیدہ ہڈیوں کو کون زندہ کر سکتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہمارے بارے میں مثالیں بیان کرنے لگا اور اپنی پیدائش کو بھول گیا۔ کہنے لگا کہ (جب) ہڈیاں بوسیدہ ہوجائیں گی تو ان کو کون زندہ کرے گا؟ |
Mahmood Ul Hassan اور بٹھلاتا ہے ہم پر ایک مثل اور بھول گیا اپنی پیدائش کہنے لگا کون زندہ کرے گا ہڈیوں کو جب کھوکھری ہو گئیں [۶۴] |
Muhammad Hussain Najafi وہ ہمارے لئے مثالیں پیش کرتا ہے اور اپنی خلقت کو بھول گیا ہے وہ کہتا ہے کہ ان ہڈیوں کو کون زندہ کرے گا جبکہ وہ بالکل بوسیدہ ہو چکی ہوں؟ |