Quran with Urdu translation - Surah Az-Zumar ayat 20 - الزُّمَر - Page - Juz 23
﴿لَٰكِنِ ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوۡاْ رَبَّهُمۡ لَهُمۡ غُرَفٞ مِّن فَوۡقِهَا غُرَفٞ مَّبۡنِيَّةٞ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُۖ وَعۡدَ ٱللَّهِ لَا يُخۡلِفُ ٱللَّهُ ٱلۡمِيعَادَ ﴾
[الزُّمَر: 20]
﴿لكن الذين اتقوا ربهم لهم غرف من فوقها غرف مبنية تجري من﴾ [الزُّمَر: 20]
Abul Ala Maududi Albatta jo log apne Rubb se darr kar rahey unke liye buland imaratein hain manzil par manzil bani hui jinke nichey nehrein beh rahi hongi. yeh Allah ka waada hai, Allah kabhi apne waade ki khilaf warzi nahin karta |
Ahmed Ali لیکن جو لوگ اپنےرب سے ڈرتے رہے ان کے لیے بالا خانے ہیں جن کے اوپر اوربالا خانے بنے ہوئے ہیں ان کے نیچے نہریں چلتی ہوں گی یہ الله کا وعدہ ہے اور الله اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا |
Fateh Muhammad Jalandhry لیکن جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے اونچے اونچے محل ہیں جن کے اوپر بالا خانے بنے ہوئے ہیں۔ (اور) ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ (یہ) خدا کا وعدہ ہے۔ خدا وعدے کے خلاف نہیں کرتا |
Mahmood Ul Hassan لیکن جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے ان کے واسطے ہیں جھروکے ان کے اوپر اور جھروکے چنے ہوئے [۳۴] اور انکے نیچے بہتی ہیں ندیاں وعدہ ہو چکا اللہ کا اللہ نہیں خلاف کرتا اپنا وعدہ |
Muhammad Hussain Najafi البتہ جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے رہے ان کیلئے ایسے بالا خانے ہیں کہ جن کے اوپر اور بالا خانے بنے ہوئے ہیں جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں یہ اللہ کا وعدہ ہے اور اللہ کبھی (اپنے) وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔ |