Quran with Urdu translation - Surah Az-Zumar ayat 28 - الزُّمَر - Page - Juz 23
﴿قُرۡءَانًا عَرَبِيًّا غَيۡرَ ذِي عِوَجٖ لَّعَلَّهُمۡ يَتَّقُونَ ﴾
[الزُّمَر: 28]
﴿قرآنا عربيا غير ذي عوج لعلهم يتقون﴾ [الزُّمَر: 28]
Abul Ala Maududi Aisa Quraan jo arabi zubaan mein hai, jis mein koi tedh (croockedness) nahin hai, taa-ke yeh burey anjaam se bachein |
Ahmed Ali وہ عربی زبان کا بے عیب قرآن ہے تاکہ یہ لوگ ڈریں |
Fateh Muhammad Jalandhry (یہ) قرآن عربی (ہے) جس میں کوئی عیب (اور اختلاف) نہیں تاکہ وہ ڈر مانیں |
Mahmood Ul Hassan قرآن ہے عربی زبان کا جس میں کجی نہیں تاکہ وہ بچ کر چلیں [۴۵] |
Muhammad Hussain Najafi یہ ایسا قرآن جو عربی زبان میں ہے جس میں کوئی کَجی نہیں ہے تاکہ وہ (ڈریں) پرہیزگاری اختیار کریں۔ اللہ نے ایک مثال بیان کی ہے کہ ایک غلام ہے جس کے کئی بد اخلاق مالک ہیں اور ایک دوسرا شخص ہے جو پورا ایک مالک کا ہے (ان دونوں) کا حال یکساں ہے؟ الحمد ﷲ! مگر اکثر لوگ (یہ حقیقت) جانتے نہیں ہیں۔ |