×

کہو، خدایا! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، حاضر و غائب 39:46 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Az-Zumar ⮕ (39:46) ayat 46 in Urdu

39:46 Surah Az-Zumar ayat 46 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Az-Zumar ayat 46 - الزُّمَر - Page - Juz 24

﴿قُلِ ٱللَّهُمَّ فَاطِرَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ عَٰلِمَ ٱلۡغَيۡبِ وَٱلشَّهَٰدَةِ أَنتَ تَحۡكُمُ بَيۡنَ عِبَادِكَ فِي مَا كَانُواْ فِيهِ يَخۡتَلِفُونَ ﴾
[الزُّمَر: 46]

کہو، خدایا! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، حاضر و غائب کے جاننے والے، تو ہی اپنے بندوں کے درمیان اُس چیز کا فیصلہ کرے گا جس میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قل اللهم فاطر السموات والأرض عالم الغيب والشهادة أنت تحكم بين عبادك, باللغة الأوردية

﴿قل اللهم فاطر السموات والأرض عالم الغيب والشهادة أنت تحكم بين عبادك﴾ [الزُّمَر: 46]

Abul Ala Maududi
Kaho, khudaya! Aasmaano aur zameen ke paida karne waley, haazir o gaib ke jaan-ne waley, tu hi apne bandon ke darmiyan us cheez ka faisla karega jismein woh ikhtilaf karte rahey hain
Ahmed Ali
کہہ دو اے الله آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ہر چھپی او رکھلی بات کے جاننے والے تو ہی اپنے بندوں میں فیصلہ کرے گا اس بات میں جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
کہو کہ اے خدا (اے) آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے (اور) پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے تو ہی اپنے بندوں میں ان باتوں کا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں فیصلہ کرے گا
Mahmood Ul Hassan
تو کہہ اے اللہ پیدا کرنے والے آسمانوں کے اور زمین کے جاننے والے چھپے اور کھلے کے تو ہی فیصلہ کرے اپنے بندوں میں جس چیز میں وہ جھگڑ رہے تھے [۶۱]
Muhammad Hussain Najafi
آپ(ص) کہہ دیجئے! اے اللہ! اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے (اور) اے غائب و حاضر کے جاننے والے! تو ہی اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرے گا ان چیزوں کے بارے میں جن میں وہ باہم اختلاف کیا کرتے تھے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek