Quran with Urdu translation - Surah Ghafir ayat 29 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿يَٰقَوۡمِ لَكُمُ ٱلۡمُلۡكُ ٱلۡيَوۡمَ ظَٰهِرِينَ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَمَن يَنصُرُنَا مِنۢ بَأۡسِ ٱللَّهِ إِن جَآءَنَاۚ قَالَ فِرۡعَوۡنُ مَآ أُرِيكُمۡ إِلَّا مَآ أَرَىٰ وَمَآ أَهۡدِيكُمۡ إِلَّا سَبِيلَ ٱلرَّشَادِ ﴾
[غَافِر: 29]
﴿ياقوم لكم الملك اليوم ظاهرين في الأرض فمن ينصرنا من بأس الله﴾ [غَافِر: 29]
Abul Ala Maududi Aey meri qaum ke logon! Aaj tumhein baadshahi hasil hai aur zameen mein tum gaalib ho, lekin agar khuda ka azaab humpar aa gaya to phir kaun hai jo hamari madad kar sakega?” Firoun ne kaha “Main to tum logon ko wahi rai dey raha hoon jo mujhey munasib nazar aati hai aur main usi raaste ki taraf tumhari rehnumayi karta hoon jo theek hai” |
Ahmed Ali اے میری قوم آج تو تمہاری حکومت ہے تم ملک میں غالب ہو ہماری کون مدد کرے گا اگر ہم پر الله کا عذاب آگیا فرعون نے کہا میں تو تمہیں وہی سوجھاتا ہوں جو مجھے سوجھی ہے اور میں تمہیں سیدھا ہی راستہ بتاتا ہوں |
Fateh Muhammad Jalandhry اے قوم آج تمہاری ہی بادشاہت ہے اور تم ہی ملک میں غالب ہو۔ (لیکن) اگر ہم پر خدا کا عذاب آگیا تو (اس کے دور کرنے کے لئے) ہماری مدد کون کرے گا۔ فرعون نے کہا کہ میں تمہیں وہی بات سُجھاتا ہوں جو مجھے سوجھی ہے اور وہی راہ بتاتا ہوں جس میں بھلائی ہے |
Mahmood Ul Hassan اے میری قوم تمہارا راج ہے چڑھ رہے ہو ملک میں پھرکون مدد کرے گا ہماری اللہ کی آفت سے اگر آ گئ ہم پر [۴۲] بولا فرعون میں تو وہی بات سمجھاتا ہوں تمکو جو سوجھی مجھکو اور وہی راہ بتلاتا ہوں جس میں بھلائی ہے [۴۳] |
Muhammad Hussain Najafi اے میری قوم! (بے شک) آج تمہاری حکومت ہے (اور) اس سر زمین میں تمہیں غلبہ بھی حاصل ہے لیکن اگر اللہ کا عذاب ہم پر آگیا تو کون ہماری مدد کرے گا؟ (اور اس سے ہمیں کون بچائے گا؟) (مؤمن کی یہ بات سن کر) فرعون نے کہا میں تمہیں وہی رائے دیتا ہوں۔ جو میں (درست) سمجھتا ہوں اور میں تمہاری راہنمائی صرف اسی راستہ کی طرف کرتا ہوں جو سیدھا ہے۔ |