Quran with Urdu translation - Surah Ghafir ayat 33 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿يَوۡمَ تُوَلُّونَ مُدۡبِرِينَ مَا لَكُم مِّنَ ٱللَّهِ مِنۡ عَاصِمٖۗ وَمَن يُضۡلِلِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُۥ مِنۡ هَادٖ ﴾
[غَافِر: 33]
﴿يوم تولون مدبرين ما لكم من الله من عاصم ومن يضلل الله﴾ [غَافِر: 33]
Abul Ala Maududi Jab tum ek dusre ko pukaroge aur bhaagay bhaagay phirogey, magar us waqt Allah se bachane wala koi na hoga.Sach yeh hai ke jisey Allah bhatka dey usey phir koi raasta dikhane wala nahin hota |
Ahmed Ali جس دن تم پیٹھ پھیر کر بھاگو گے الله سے تمہیں کوئی بچانے والا نہیں ہوگا اور جسے الله گمراہ کر دے پھر اسے کوئی راہ بتانے والا نہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry جس دن تم پیٹھ پھیر کر (قیامت کے دن سے) بھاگو گے (اس دن) تم کو کوئی (عذاب) خدا سے بچانے والا نہ ہوگا۔ اور جس شخص کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں |
Mahmood Ul Hassan جس دن بھاگو گے پیٹھ پھیر کر [۴۶] کوئی نہیں تم کو اللہ سے بچانے والا اور جس کو غلطی میں ڈالے اللہ تو کوئی نہیں اسکو سجانے والا [۴۷] |
Muhammad Hussain Najafi جس دن تم پیٹھ پھیر کر (دوزخ کی طرف) بھاگوگے تمہیں اللہ کے (عذاب) سے کوئی بچانے والا نہ ہوگا اور جس کو اللہ گمراہی میں چھوڑ دے اسے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں ہوتا۔ |