Quran with Urdu translation - Surah Ghafir ayat 37 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿أَسۡبَٰبَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ فَأَطَّلِعَ إِلَىٰٓ إِلَٰهِ مُوسَىٰ وَإِنِّي لَأَظُنُّهُۥ كَٰذِبٗاۚ وَكَذَٰلِكَ زُيِّنَ لِفِرۡعَوۡنَ سُوٓءُ عَمَلِهِۦ وَصُدَّ عَنِ ٱلسَّبِيلِۚ وَمَا كَيۡدُ فِرۡعَوۡنَ إِلَّا فِي تَبَابٖ ﴾
[غَافِر: 37]
﴿أسباب السموات فأطلع إلى إله موسى وإني لأظنه كاذبا وكذلك زين لفرعون﴾ [غَافِر: 37]
Abul Ala Maududi Aasmaano ke raaston tak, aur Moosa ke khuda ko jhaank kar dekhun.Mujhey to yeh Moosa jhoota hi maloom hota hai.” Is tarah Firoun ke liye uski badh-amali khushnuma bana di gayi aur woh raah e raast se roak diya gaya. Firoun ki saari chaalbaazi (uski apni) tabahi ke raaste hi mein sarf (use/istemal) hui |
Ahmed Ali یعنی آسمان کے راستوں پر پھر موسیٰ کے خدا کی طرف جھانک کر دیکھوں اور میں تو اسے جھوٹا خیال کرتا ہوں اور اسی طرح فرعون کو اس کا برا عمل اچھا معلوم ہوا اور وہ راستہ سے روکا گیا تھا اور فرعون کی ہر تدبیر غارت ہی گئی |
Fateh Muhammad Jalandhry (یعنی) آسمانوں کے رستوں پر، پھر موسیٰ کے خدا کو دیکھ لوں اور میں تو اسے جھوٹا سمجھتا ہوں۔ اور اسی طرح فرعون کو اس کے اعمال بد اچھے معلوم ہوتے تھے اور وہ رستے سے روک دیا گیا تھا۔ اور فرعون کی تدبیر تو بےکار تھی |
Mahmood Ul Hassan رستوں میں آسمانوں کے پھر جھانک کر دیکھوں موسٰی کے معبود کو [۵۱] اور میری اٹکل میں تو وہ جھوٹا ہے [۵۲] اور اسی طرح بھلے دکھلا دیے فرعون کو اسکے برے کام اور روک دیا گیا سیدھی راہ سے [۵۳] اور جو داؤ تھا فرعون کا سو تباہ ہونے کے واسطے [۵۴] |
Muhammad Hussain Najafi یعنی آسمانوں کے راستوں تک (اور پھر وہاں سے) موسیٰ(ع) کے خدا کو جھانک کر دیکھوں اور میں تو اسے جھوٹا سمجھتا ہوں اور اسی طرح فرعون کیلئے اس کا بدعمل خوشنما بنا دیا گیا اور وہ (سیدھے) راستہ سے روک دیا گیا اور فرعون کی ہر تدبیر (چالبازی) غارت ہی گئی (اور اس کی تباہی پر منتج ہوئی)۔ |