Quran with Urdu translation - Surah Ghafir ayat 44 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿فَسَتَذۡكُرُونَ مَآ أَقُولُ لَكُمۡۚ وَأُفَوِّضُ أَمۡرِيٓ إِلَى ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ بَصِيرُۢ بِٱلۡعِبَادِ ﴾
[غَافِر: 44]
﴿فستذكرون ما أقول لكم وأفوض أمري إلى الله إن الله بصير بالعباد﴾ [غَافِر: 44]
Abul Ala Maududi Aaj jo kuch main keh raha hoon , anqareeb woh waqt aayega jab tum usey yaad karogey aur apna maamla main Allah ke supurd karta hoon, woh apne bandon ka nigehbaan hai” |
Ahmed Ali پھر تم میری بات کو یاد کرو گے اور میں اپنا معاملہ الله کے سپرد کرتا ہوں بے شک الله بندوں کو دیکھ رہا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جو بات میں تم سے کہتا ہوں تم اسے آگے چل کر یاد کرو گے۔ اور میں اپنا کام خدا کے سپرد کرتا ہوں۔ بےشک خدا بندوں کو دیکھنے والا ہے |
Mahmood Ul Hassan سو آگے یاد کرو گے جو میں کہتا ہوں تمکو [۶۳] اور میں سونپتا ہوں اپنا کام اللہ کو بیشک اللہ کی نگاہ میں ہیں سب بندے [۶۴] |
Muhammad Hussain Najafi تم عنقریب یاد کروگے جو میں (آج) کہہ رہا ہوں اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں بے شک وہ (اپنے) بندوں کا خوب نگران ہے۔ |