Quran with Urdu translation - Surah Ghafir ayat 62 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿ذَٰلِكُمُ ٱللَّهُ رَبُّكُمۡ خَٰلِقُ كُلِّ شَيۡءٖ لَّآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَۖ فَأَنَّىٰ تُؤۡفَكُونَ ﴾
[غَافِر: 62]
﴿ذلكم الله ربكم خالق كل شيء لا إله إلا هو فأنى تؤفكون﴾ [غَافِر: 62]
Abul Ala Maududi Wahi Allah (jisne tumhare liye yeh kuch kiya hai) tumhara Rubb hai. Har cheez ka khaliq uske siwa koi mabood nahin. Phir tum kidhar se behkaye jaa rahe ho |
Ahmed Ali یہی الله تمہارا رب ہے ہر چیز کا پیدا کرنے والا اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر کہاں الٹے جا رہے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry یہی خدا تمہارا پروردگار ہے جو ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کہاں بھٹک رہے ہو؟ |
Mahmood Ul Hassan اور اللہ ہے تمہارا رب ہر چیز بنانے والا کسی کی بندگی نہیں اسکے سوائے پھر کہاں سے پھرے جاتے ہو [۸۴] |
Muhammad Hussain Najafi یہی اللہ تمہارا پروردگار ہے جو ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اس کے سوا کوئی الٰہ (خدا) نہیں ہے تم کدھر بہکائے جا رہے ہو؟ |