Quran with Urdu translation - Surah Fussilat ayat 38 - فُصِّلَت - Page - Juz 24
﴿فَإِنِ ٱسۡتَكۡبَرُواْ فَٱلَّذِينَ عِندَ رَبِّكَ يُسَبِّحُونَ لَهُۥ بِٱلَّيۡلِ وَٱلنَّهَارِ وَهُمۡ لَا يَسۡـَٔمُونَ۩ ﴾
[فُصِّلَت: 38]
﴿فإن استكبروا فالذين عند ربك يسبحون له بالليل والنهار وهم لا يسأمون﴾ [فُصِّلَت: 38]
Abul Ala Maududi Lekin agar yeh log guroor mein aa kar apni hi baat par adey rahein to parwah nahin, jo farishtey tere Rubb ke muqarrab hain woh shab-o-roz(night and day) uski tasbeeh kar rahey hain aur kabhi nahin thakte |
Ahmed Ali پھر اگر وہ تکبر کریں تو وہ لوگ جو آپ کے رب کے پاس ہیں رات دن اس کی تسبیح کرتے ہیں اور تھکتے نہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اگر یہ لوگ سرکشی کریں تو (خدا کو بھی ان کی پروا نہیں) جو (فرشتے) تمہارے پروردگار کے پاس ہیں وہ رات دن اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور (کبھی) تھکتے ہی نہیں |
Mahmood Ul Hassan پھر اگر غرور کریں تو جو لوگ تیرے رب کے پاس ہیں پاکی بولتے رہتے ہیں اسکی رات اور دن اور وہ نہیں تھکتے [۵۳] |
Muhammad Hussain Najafi اور اگر یہ لوگ تکبر کریں (اور قبولِ حق سے انکار کریں) تو جو فرشتے آپ کے پروردگار کے پاس ہیں وہ رات دن اس کی تسبیح (و تقدیس) کرتے ہیں اور وہ تھکتے نہیں ہیں۔ |