Quran with Urdu translation - Surah Fussilat ayat 45 - فُصِّلَت - Page - Juz 24
﴿وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَى ٱلۡكِتَٰبَ فَٱخۡتُلِفَ فِيهِۚ وَلَوۡلَا كَلِمَةٞ سَبَقَتۡ مِن رَّبِّكَ لَقُضِيَ بَيۡنَهُمۡۚ وَإِنَّهُمۡ لَفِي شَكّٖ مِّنۡهُ مُرِيبٖ ﴾
[فُصِّلَت: 45]
﴿ولقد آتينا موسى الكتاب فاختلف فيه ولولا كلمة سبقت من ربك لقضي﴾ [فُصِّلَت: 45]
Abul Ala Maududi Issey pehle humne Moosa ko kitaab di thi aur uske maamle mein bhi yahi ikhtilaf hua tha. Agar tere Rubb ne pehle hi ek baat tai na kardi hoti to in ikhtilaf karne walon ke darmiyan faisla chuka diya jata, aur haqeeqat yeh hai ke yeh log uski taraf se sakht iztaraab angeiz (sakht bechain karne wale/disquieting) shakk mein paday huey hain |
Ahmed Ali اورہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی پھر اس میں اختلاف کیا گیا اور اگر آپ کے رب کی طرف سے ایک بات صادر نہ ہو چکی ہوتی تو ان کا فیصلہ ہی ہو چکا ہوتا اورانہیں تو قرآن میں قوی شک ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تو اس میں اختلاف کیا گیا۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے نہ ٹھہر چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور یہ اس (قرآن) سے شک میں الجھ رہے ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور ہم نے دی تھی موسٰی کو کتاب پھر اس میں اختلاف پڑا [۶۳] اور اگر نہ ہوتی ایک بات جو پہلے نکل چکی تیرے رب کی طرف سے تو ان میں فیصلہ ہو جاتا [۶۴] اور وہ ایسے دھوکے میں ہیں اس قرآن سے جو چین نہیں لینے دیتا [۶۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم ہی نے موسیٰ(ع) کو کتاب (توراۃ) عطا کی تھی تو اس میں اختلاف کیا گیا ہے اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے طے نہ ہو چکی ہوتی تو ان (اختلاف کرنے والوں) میں فیصلہ کر دیا جاتا اور بیشک وہ ایک تردد انگیز شک میں پڑے ہوئے ہیں۔ |