Quran with Urdu translation - Surah Fussilat ayat 9 - فُصِّلَت - Page - Juz 24
﴿۞ قُلۡ أَئِنَّكُمۡ لَتَكۡفُرُونَ بِٱلَّذِي خَلَقَ ٱلۡأَرۡضَ فِي يَوۡمَيۡنِ وَتَجۡعَلُونَ لَهُۥٓ أَندَادٗاۚ ذَٰلِكَ رَبُّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴾
[فُصِّلَت: 9]
﴿قل أئنكم لتكفرون بالذي خلق الأرض في يومين وتجعلون له أندادا ذلك﴾ [فُصِّلَت: 9]
Abul Ala Maududi Aey Nabi! Insey kaho, kya tum us khuda se kufr karte ho aur dusron ko uska humsar (shareek / equals) thehratey ho jisne zameen ko do (two) dino mein bana diya? Wahi to saarey jahan waalon ka Rubb hai |
Ahmed Ali کہہ دو کیا تم اس کا انکار کرتے ہو جس نے دو دن میں زمین بنائی اور تم اس کے لیے شریک ٹھیراتے ہو وہی سب جہانوں کا پروردگار ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry کہو کیا تم اس سے انکار کرتے ہو جس نے زمین کو دو دن میں پیدا کیا۔ اور (بتوں کو) اس کا مدمقابل بناتے ہو۔ وہی تو سارے جہان کا مالک ہے |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ کیا تم منکر ہو اس سے جس نے بنائی زمین دو دن میں اور برابر کرتے ہو اسکے ساتھ اوروں کو وہ ہے رب جہان کا [۱۰] |
Muhammad Hussain Najafi آپ(ص) کہہ دیجئے! کیا تم اس ذات کا انکار کرتے ہو جس نے زمین کو پیدا کیا اور دوسروں کو اس کا ہمسر قرار دیتے ہو؟ وہی تو سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔ |