×

اور اِسی طرح (اے محمدؐ) ہم نے اپنے حکم سے ایک روح 42:52 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Ash-Shura ⮕ (42:52) ayat 52 in Urdu

42:52 Surah Ash-Shura ayat 52 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Ash-Shura ayat 52 - الشُّوري - Page - Juz 25

﴿وَكَذَٰلِكَ أَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡكَ رُوحٗا مِّنۡ أَمۡرِنَاۚ مَا كُنتَ تَدۡرِي مَا ٱلۡكِتَٰبُ وَلَا ٱلۡإِيمَٰنُ وَلَٰكِن جَعَلۡنَٰهُ نُورٗا نَّهۡدِي بِهِۦ مَن نَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِنَاۚ وَإِنَّكَ لَتَهۡدِيٓ إِلَىٰ صِرَٰطٖ مُّسۡتَقِيمٖ ﴾
[الشُّوري: 52]

اور اِسی طرح (اے محمدؐ) ہم نے اپنے حکم سے ایک روح تمہاری طرف وحی کی ہے تمہیں کچھ پتہ نہ تھا کہ کتاب کیا ہوتی ہے اور ایمان کیا ہوتا ہے، مگر اُس روح کو ہم نے ایک روشنی بنا دیا جس سے ہم راہ دکھاتے ہیں اپنے بندوں میں سے جسے چاہتے ہیں یقیناً تم سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کر رہے ہو

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وكذلك أوحينا إليك روحا من أمرنا ما كنت تدري ما الكتاب ولا, باللغة الأوردية

﴿وكذلك أوحينا إليك روحا من أمرنا ما كنت تدري ما الكتاب ولا﴾ [الشُّوري: 52]

Abul Ala Maududi
Aur isi tarah (aey Muhammad s.a.s) humne apne hukum se ek rooh tumhari tarf wahee ki hai. Tumhein kuch pata na tha ke kitaab kya hoti hai aur Imaan kya hota hai, Magar us rooh ko humne ek roshni bana diya jissey hum raah dikhate hain apne bandon mein se jisey chahte hain. Yaqeenan tum seedhey raaste ki taraf rehnumayi kar rahey ho
Ahmed Ali
اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف اپنا حکم سے قرآن نازل کیا آپ نہیں جانتے تھے کہ کتاب کیا ہے او رایمان کیا ہے او رلیکن ہم نے قرآن کو ایسا نور بنایا ہے کہ ہم اس کے ذریعہ سے ہم اپنے بندوں سے جسے چاہتے ہیں ہدایت کرتے ہیں اور بے شک آپ سیدھا راستہ بتاتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
اور اسی طرح ہم نے اپنے حکم سے تمہاری طرف روح القدس کے ذریعے سے (قرآن) بھیجا ہے۔ تم نہ تو کتاب کو جانتے تھے اور نہ ایمان کو۔ لیکن ہم نے اس کو نور بنایا ہے کہ اس سے ہم اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں ہدایت کرتے ہیں۔ اور بےشک (اے محمدﷺ) تم سیدھا رستہ دکھاتے ہو
Mahmood Ul Hassan
اور اسی طح بھیجا ہم نے تیری طف ایک فرشتہ اپجے حکم سے [۷۲] تو نہ جانتا تھا کہ کیا ہے کتاب اور نہ ایمان [۷۳] ولیکن ہم نے رکھی ہے یہ روشنی اس سے راہ سجھا دیتے ہیں جسکو چاہیں اپنے بندوں میں [۷۴] اور بیشک تو سجھاتا ہے سیدھی راہ [۷۵]
Muhammad Hussain Najafi
اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف وحی کی صورت میں اپنی ایک (خاص) روح بھیجی آپ نہیں جانتے تھے کہ کتاب کیا ہے اور نہ یہ جا نتے تھے کہ ایمان کیا ہے؟ لیکن ہم نے اسے ایک نور بنایا جس سے ہم اپنے بندوں میں سے جسے چاہتے ہیں ہدایت دیتے ہیں اور یقیناً آپ سیدھے راستہ کی طرف راہنمائی کرتے ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek