Quran with Urdu translation - Surah Az-Zukhruf ayat 58 - الزُّخرُف - Page - Juz 25
﴿وَقَالُوٓاْ ءَأَٰلِهَتُنَا خَيۡرٌ أَمۡ هُوَۚ مَا ضَرَبُوهُ لَكَ إِلَّا جَدَلَۢاۚ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٌ خَصِمُونَ ﴾
[الزُّخرُف: 58]
﴿وقالوا أآلهتنا خير أم هو ما ضربوه لك إلا جدلا بل هم﴾ [الزُّخرُف: 58]
Abul Ala Maududi Aur lagey kehne ke hamare maabood acche hain ya woh? Yeh misaal woh tumhare saamne mehaz kach-behasi (argument/ contentiousness) ke liye laaye hain, haqeeat yeh hai ke yeh hain hi jhagdalu log |
Ahmed Ali اورکہا کیا ہمارے معبود بہتر ہیں یا وہ یہ ذکر صرف آپ سے جھگڑنے کے لیے کرتے ہیں بلکہ وہ تو جھگڑالو ہی ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور کہنے لگے کہ بھلا ہمارے معبود اچھے ہیں یا عیسیٰ؟ انہوں نے عیسیٰ کی جو مثال بیان کی ہے تو صرف جھگڑنے کو۔ حقیقت یہ ہے یہ لوگ ہیں ہی جھگڑالو |
Mahmood Ul Hassan اور کہتے ہیں ہمارے معبود بہتر ہیں یا وہ [۵۳] یہ مثال جو ڈالتے ہیں تجھ پرسو جھگڑنے کو بلکہ یہ لوگ ہیں جھگڑالو |
Muhammad Hussain Najafi اور کہنے لگے کہ ہمارے معبود بہتر ہیں یاوہ(عیسیٰ(ع))؟ وہ یہ بات محض آپ(ص) سے کج بحثی کیلئے کرتے ہیں بلکہ یہ لوگ تو ہیں ہی بڑے جھگڑالو۔ |