Quran with Urdu translation - Surah Az-Zukhruf ayat 61 - الزُّخرُف - Page - Juz 25
﴿وَإِنَّهُۥ لَعِلۡمٞ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمۡتَرُنَّ بِهَا وَٱتَّبِعُونِۚ هَٰذَا صِرَٰطٞ مُّسۡتَقِيمٞ ﴾
[الزُّخرُف: 61]
﴿وإنه لعلم للساعة فلا تمترن بها واتبعون هذا صراط مستقيم﴾ [الزُّخرُف: 61]
Abul Ala Maududi Aur woh dar-asal qayamat ki ek nishani hai, pas tum usmein shakk na karo meri baat maan lo, yahi seedha raasta hai |
Ahmed Ali اور البتہ عیسیٰ قیامت کی ایک نشانی ہے پس تم اس میں شبہ نہ کرو اور میری تابعداری کرو یہی سیدھا راستہ ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور وہ قیامت کی نشانی ہیں۔ تو (کہہ دو کہ لوگو) اس میں شک نہ کرو اور میرے پیچھے چلو۔ یہی سیدھا رستہ ہے |
Mahmood Ul Hassan اور وہ نشان ہے قیامت کا [۵۶] سو اس میں شک مت کرو اور میرا کہا مانو یہ ایک سیدھی راہ ہے |
Muhammad Hussain Najafi وہ(عیسیٰ(ع)) تو صرف قیامت کی ایک نشانی ہے تم لوگ اس میں شک نہ کرو اور میری پیروی کرو۔ یہی سیدھا راستہ ہے۔ |