Quran with Urdu translation - Surah Az-Zukhruf ayat 63 - الزُّخرُف - Page - Juz 25
﴿وَلَمَّا جَآءَ عِيسَىٰ بِٱلۡبَيِّنَٰتِ قَالَ قَدۡ جِئۡتُكُم بِٱلۡحِكۡمَةِ وَلِأُبَيِّنَ لَكُم بَعۡضَ ٱلَّذِي تَخۡتَلِفُونَ فِيهِۖ فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴾
[الزُّخرُف: 63]
﴿ولما جاء عيسى بالبينات قال قد جئتكم بالحكمة ولأبين لكم بعض الذي﴾ [الزُّخرُف: 63]
Abul Ala Maududi Aur jab Isa (Jesus) sareeh nishaniyan liye huey aaya tha to usne kaha tha ke “main tum logon ke paas hikmat lekar aaya hoon, aur isliye aaya hoon ke tumpar baaz un baaton ki haqeeqat khol doon jin mein tum ikhtilaf kar rahey ho, lihaza tum Allah se daro aur meri itaat karo |
Ahmed Ali اور جب عیسیٰ واضح دلیلیں لے کر آیا تھا تو اس نے کہا تھا کہ میں تمہارے پاس دانائی کی باتیں لایا ہوں اورتاکہ تم پر بعض وہ باتیں واضح کر دوں جن میں تم اختلاف کرتے تھے پس الله سے ڈرو اور میرا حکم مانو |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب عیسیٰ نشانیاں لے کر آئے تو کہنے لگے کہ میں تمہارے پاس دانائی (کی کتاب) لے کر آیا ہوں۔ نیز اس لئے کہ بعض باتیں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو تم کو سمجھا دوں۔ تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو |
Mahmood Ul Hassan اور جب آیا عیسٰی نشانیاں لے کر بولا میں لایا ہوں تمہارے پاس پکی باتیں [۵۸] اور بتلانے کو بعضی وہ چیز جس میں تم جھگڑتے تھے [۵۹] سو ڈرو اللہ سے اور میرا کہا مانو |
Muhammad Hussain Najafi اور جب عیسیٰ(ع) کھلی نشانیاں (معجزے)لے کر آئے تو کہا میں تمہارے پاس حکمتلے کرایا ہوں تاکہ تم پر بعض وہ باتیں واضح کردوں جن میں تم اختلاف کرتے ہو سو تم اللہ سے (آپ(ع) کی نافرمانی سے) ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ |