Quran with Urdu translation - Surah Az-Zukhruf ayat 85 - الزُّخرُف - Page - Juz 25
﴿وَتَبَارَكَ ٱلَّذِي لَهُۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَعِندَهُۥ عِلۡمُ ٱلسَّاعَةِ وَإِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ ﴾
[الزُّخرُف: 85]
﴿وتبارك الذي له ملك السموات والأرض وما بينهما وعنده علم الساعة وإليه﴾ [الزُّخرُف: 85]
Abul Ala Maududi Bahut baala-o-bartar hai woh jiske qabze mein zameen aur aasmaano aur har us cheez ki baadshahi hai jo zameen o aasman ke darmiyan payi jaati hai. Aur wahi qayamat ki ghadi ka ilm rakhta hai, aur usi ki taraf tum sab paltaye jaane waale ho |
Ahmed Ali اور وہ بڑا بابرکت ہے جس کی حکومت آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو ان دونوں کے درمیان موجود ہے اور اسی کے پاس قیامت کا علم ہے اور اسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور وہ بہت بابرکت ہے جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کی بادشاہت ہے۔ اور اسی کو قیامت کا علم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے |
Mahmood Ul Hassan اور بڑی برکت ہے اسکی جس کا راج ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور جو کچھ انکے بیچ میں ہے اور اسی کے پاس ہے خبر قیامت کی [۸۱] اور اسی تک پھر کر پہنچ جاؤ گے [۸۲] |
Muhammad Hussain Najafi بڑی بابرکت ہے وہ ذات جس کے قبضۂ قدرت میں آسمانوں اور زمین اور ہر اس چیز کی بادشاہی ہے جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اسی کے پاس قیامت کا عِلم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔ |