Quran with Urdu translation - Surah Al-Jathiyah ayat 19 - الجاثِية - Page - Juz 25
﴿إِنَّهُمۡ لَن يُغۡنُواْ عَنكَ مِنَ ٱللَّهِ شَيۡـٔٗاۚ وَإِنَّ ٱلظَّٰلِمِينَ بَعۡضُهُمۡ أَوۡلِيَآءُ بَعۡضٖۖ وَٱللَّهُ وَلِيُّ ٱلۡمُتَّقِينَ ﴾
[الجاثِية: 19]
﴿إنهم لن يغنوا عنك من الله شيئا وإن الظالمين بعضهم أولياء بعض﴾ [الجاثِية: 19]
Abul Ala Maududi Allah ke muqable mein woh tumhare kuch bhi kaam nahin aa sakte. Zaalim log ek dusre ke saathi hain, aur muttaaqiyon ka saathi Allah hai |
Ahmed Ali کیوں کہ وہ الله کے سامنے آپ کے کچھ بھی کام نہ آئیں گے اور بے شک ظالم ایک دوسرے کے دوست ہیں اور الله ہی پرہیز گاروں کا دوست ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry یہ خدا کے سامنے تمہارے کسی کام نہیں آئیں گے۔ اور ظالم لوگ ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں۔ اور خدا پرہیزگاروں کا دوست ہے |
Mahmood Ul Hassan وہ ہر گز کام نہ آئیں گے تیرے اللہ کے سامنے ذرا بھی [۲۳] اور بے انصاف ایک دوسرے کے رفیق ہیں اور اللہ رفیق ہے ڈرنے والوں کا [۲۴] |
Muhammad Hussain Najafi وہ اللہ کے مقابلہ میں آپ(ص) کو ہرگز کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچائیں گے۔ یقیناً ظالم لوگ ایک دوسرے کے ساتھی ہوتے ہیں اور اللہ تو پرہیزگاروں کا ساتھی (اور پُشت پناہ) ہے۔ |