Quran with Urdu translation - Surah Al-Jathiyah ayat 26 - الجاثِية - Page - Juz 25
﴿قُلِ ٱللَّهُ يُحۡيِيكُمۡ ثُمَّ يُمِيتُكُمۡ ثُمَّ يَجۡمَعُكُمۡ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ لَا رَيۡبَ فِيهِ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعۡلَمُونَ ﴾
[الجاثِية: 26]
﴿قل الله يحييكم ثم يميتكم ثم يجمعكم إلى يوم القيامة لا ريب﴾ [الجاثِية: 26]
Abul Ala Maududi Aey Nabi insey kaho Allah hi tumhein zindagi bakashta hai, phir wahi tumhein maut deta hai , phir wahi tumko us qayamat ke din jamaa karega jiske aane mein koi shakk nahin. Magar aksar log jaante nahin hain |
Ahmed Ali کہہ دو الله ہی تمہیں زندہ کرتا ہے پھر تمہیں مارتا ہے پھر وہی تم سب کو قیامت میں جمع کرے گا جس میں کوئی شک نہیں لیکن اکثر آدمی نہیں جانتے |
Fateh Muhammad Jalandhry کہہ دو کہ خدا ہی تم کو جان بخشتا ہے پھر (وہی) تم کو موت دیتا ہے پھر تم کو قیامت کے روز جس (کے آنے) میں کچھ شک نہیں تم کو جمع کرے گا لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ کہ اللہ ہی جِلاتا ہے تمکو پھر مارے گا تمکو پھر اکھٹا کرے گا تمکو قیامت کے دن تک اس میں کچھ شک نہیں پر بہت لوگ نہیں سمجھتے [۳۳] |
Muhammad Hussain Najafi آپ(ص) کہہ دیجئے! اللہ ہی تمہیں زندہ رکھتا ہے وہی تمہیں موت دیتا ہے پھر وہی تمہیں قیامت کے دن اکٹھا کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ہے لیکن اکثر لوگ (اس حقیقت کو) جانتے نہیں ہیں۔ |