Quran with Urdu translation - Surah Al-Jathiyah ayat 34 - الجاثِية - Page - Juz 25
﴿وَقِيلَ ٱلۡيَوۡمَ نَنسَىٰكُمۡ كَمَا نَسِيتُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هَٰذَا وَمَأۡوَىٰكُمُ ٱلنَّارُ وَمَا لَكُم مِّن نَّٰصِرِينَ ﴾
[الجاثِية: 34]
﴿وقيل اليوم ننساكم كما نسيتم لقاء يومكم هذا ومأواكم النار وما لكم﴾ [الجاثِية: 34]
Abul Ala Maududi Aur insey kehdiya jayega ke “Aaj hum bhi usi tarah tumhein bhulaye detay hain jis tarah tum is din ki mulaqaat ko bhool gaye thay.Tumhara thikana ab dozakh hai aur koi tumhari madad karne wala nahin hai |
Ahmed Ali اور کہا جائے گا آج ہم تمہیں فراموش کر دیں گے جیسا تم نے اپنے اس دن کے ملنے کو فراموش کر دیا تھا اور تمہارا ٹھکانہ دوزخ ہے اور تمہارا کوئی مددگارنہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور کہا جائے گا کہ جس طرح تم نے اس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا۔ اسی طرح آج ہم تمہیں بھلا دیں گے اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے اور کوئی تمہارا مددگار نہیں |
Mahmood Ul Hassan اور حکم ہو گا کہ آج ہم تم کو بھلا دیں گے جیسے تم نے بھلا دیا تھا اپنے اس دن کی ملاقات کو [۴۳] اور گھر تمہارا دوزخ ہے اور کوئی نہیں تمہارا مددگار |
Muhammad Hussain Najafi اور (ان سے کہا) جائے گا کہ آج ہم تمہیں اس طرح نظر انداز کریں گے جس طرح تم نے اس دن کی ملاقات (حاضری) کو بُھلا دیا تھا۔ تمہارا ٹھکانہ دوزخ ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں ہے۔ |