×

اُس نے کہا کہ "اِس کا علم تو اللہ کو ہے، میں 46:23 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Ahqaf ⮕ (46:23) ayat 23 in Urdu

46:23 Surah Al-Ahqaf ayat 23 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Ahqaf ayat 23 - الأحقَاف - Page - Juz 26

﴿قَالَ إِنَّمَا ٱلۡعِلۡمُ عِندَ ٱللَّهِ وَأُبَلِّغُكُم مَّآ أُرۡسِلۡتُ بِهِۦ وَلَٰكِنِّيٓ أَرَىٰكُمۡ قَوۡمٗا تَجۡهَلُونَ ﴾
[الأحقَاف: 23]

اُس نے کہا کہ "اِس کا علم تو اللہ کو ہے، میں صرف وہ پیغام تمہیں پہنچا رہا ہوں جسے دے کر مجھے بھیجا گیا ہے مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ جہالت برت رہے ہو

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قال إنما العلم عند الله وأبلغكم ما أرسلت به ولكني أراكم قوما, باللغة الأوردية

﴿قال إنما العلم عند الله وأبلغكم ما أرسلت به ولكني أراكم قوما﴾ [الأحقَاف: 23]

Abul Ala Maududi
Usne kaha ke “iska ilm to Allah ko hai, main sirf woh paighaam tumhein pahuncha raha hoon jisey dekar mujhey bheja gaya hai. Magar main dekh raha hoon ke tumlog jahalat barat rahey ho”
Ahmed Ali
اس نے کہا اس کا علم تو الله کے پاس ہے اورمیں تمہیں وہ (پیغام) پہنچاتا ہوں جو میں دے کر بھیجا گیا ہوں لیکن میں تمہیں دیکھ رہا ہوں تم ایک جاہل قوم ہو
Fateh Muhammad Jalandhry
(انہوں نے) کہا کہ (اس کا) علم تو خدا ہی کو ہے۔ اور میں تو جو (احکام) دے کر بھیجا گیا ہوں وہ تمہیں پہنچا رہا ہوں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی میں پھنس رہے ہو
Mahmood Ul Hassan
کہا یہ خبر تو اللہ ہی کو ہے اور میں تو پہنچا دیتا ہوں جو کچھ بھیجدیا میرے ہاتھ لیکن میں دیکھتا ہوں تم لوگ نادانی کرتے ہو [۴۰]
Muhammad Hussain Najafi
جنابِ ہود(ع) نے کہا اس (نزولِ عذاب) کا علم تو بس اللہ کے پاس ہے میں تو صرف تم تک وہ (پیغام) پہنچا رہا ہوں جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں۔ لیکن میں تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ تم بالکل جاہل قوم ہو۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek