Quran with Urdu translation - Surah Al-Ahqaf ayat 31 - الأحقَاف - Page - Juz 26
﴿يَٰقَوۡمَنَآ أَجِيبُواْ دَاعِيَ ٱللَّهِ وَءَامِنُواْ بِهِۦ يَغۡفِرۡ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمۡ وَيُجِرۡكُم مِّنۡ عَذَابٍ أَلِيمٖ ﴾
[الأحقَاف: 31]
﴿ياقومنا أجيبوا داعي الله وآمنوا به يغفر لكم من ذنوبكم ويجركم من﴾ [الأحقَاف: 31]
Abul Ala Maududi Aey hamari qaum ke logon, Allah ki taraf bulane waley ki dawat qabool karlo aur ispar imaan le aao, Allah tumhare gunaahon se darguzar famayega aur tumhein azaab e aleem se bacha dega” |
Ahmed Ali اے ہماری قوم الله کی طرف بلانے والے کو مان لو اور اس پر ایمان لے آؤ وہ تمہارے لیے تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں دردناک عذاب سے بچا لے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry اے قوم! خدا کی طرف بلانے والے کی بات قبول کرو اور اس پر ایمان لاؤ۔ خدا تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں دکھ دینے والے عذاب سے پناہ میں رکھے گا |
Mahmood Ul Hassan اے قوم ہماری مانو اللہ کے بلانے والے کو اور اس پر یقین لاؤ [۵۶] کہ بخشے تمکو کچھ تمہارے گناہ [۵۷] اور بچا دے تمکو ایک عذاب دردناک سے |
Muhammad Hussain Najafi اے ہماری قوم! اللہ کیطرف بلانے والے کی دعوت پر لبیک کہو اور اس پر ایمانلے آؤ۔ اللہ تمہارے گناہ معاف کر دے گا اور تمہیں دردناک عذاب سے پناہ دے گا۔ |