Quran with Urdu translation - Surah Al-Ahqaf ayat 5 - الأحقَاف - Page - Juz 26
﴿وَمَنۡ أَضَلُّ مِمَّن يَدۡعُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَن لَّا يَسۡتَجِيبُ لَهُۥٓ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ وَهُمۡ عَن دُعَآئِهِمۡ غَٰفِلُونَ ﴾
[الأحقَاف: 5]
﴿ومن أضل ممن يدعو من دون الله من لا يستجيب له إلى﴾ [الأحقَاف: 5]
Abul Ala Maududi Aakhir us shaks se zyada behka hua insaan aur kaun hoga jo Allah ko chodh kar unko pukare jo qayamat tak usey jawab nahin de sakte, balke issey bhi bekhabar hain ke pukarne waley unko pukar rahey hain |
Ahmed Ali اور اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہے جو الله کےسوا اسےپکارتا ہے جو قیامت تک اس کے پکارنے کا جواب نہ دے سکے اور انہیں ان کے پکارنے کی خبر بھی نہ ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوسکتا ہے جو ایسے کو پکارے جو قیامت تک اسے جواب نہ دے سکے اور ان کو ان کے پکارنے ہی کی خبر نہ ہو |
Mahmood Ul Hassan اور اس سے زیادہ گمراہ کون جو پکارے اللہ کے سو ائے ایسے کو کہ نہ پہنچے اس کی پکار کو دن قیامت تک اور انکو خبر نہیں انکے پکارنے کی [۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور اس شخص سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکارے جو قیامت تک اس کو جواب نہیں دے سکتے بلکہ وہ ان کی دعا و پکار سے غافل ہیں۔ |