Quran with Urdu translation - Surah Muhammad ayat 25 - مُحمد - Page - Juz 26
﴿إِنَّ ٱلَّذِينَ ٱرۡتَدُّواْ عَلَىٰٓ أَدۡبَٰرِهِم مِّنۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ ٱلۡهُدَى ٱلشَّيۡطَٰنُ سَوَّلَ لَهُمۡ وَأَمۡلَىٰ لَهُمۡ ﴾
[مُحمد: 25]
﴿إن الذين ارتدوا على أدبارهم من بعد ما تبين لهم الهدى الشيطان﴾ [مُحمد: 25]
Abul Ala Maududi Haqeeqat yeh hai ke jo log hidayat wazeh ho jaane ke baad ussey phir gaye unke liye shaytan ne is rawish ko sahal bana diya hai aur jhuti tawaqquat ka silsila unke liye daraaz kar rakkha hai |
Ahmed Ali بے شک جو لوگ پیچھے کی طرف الٹے پھر گئے بعد اس کے کہ ان پر سیدھا راستہ ظاہر ہو چکا شیطان نے ان کے سامنے برے کامو ں کو بھلا کر دکھایا اور انہیں آرزو دلائی |
Fateh Muhammad Jalandhry جو لوگ راہ ہدایت ظاہر ہونے کے بعد پیٹھ دے کر پھر گئے۔ شیطان نے (یہ کام) ان کو مزین کر دکھایا اور انہیں طول (عمر کا وعدہ) دیا |
Mahmood Ul Hassan بیشک جو لوگ الٹے پھر گئے اپنی پیٹھ پر بعد اسکے کہ ظاہر ہو چکی ان پر سیدھی راہ شیطان نے بات بنائی انکے دل میں اور دیر کے وعدے کئے [۳۹] |
Muhammad Hussain Najafi جو لوگ پیٹھ پھیر کر (کفر کی طرف) پیچھے پلٹ گئے بعد اس کے کہ ان پر ہدایت واضح ہو گئی تھی۔ شیطان نے انہیں فریب دیا اورانہیں دور دور کی سجھائی۔ |