×

اِسی لیے انہوں نے اللہ کے نازل کردہ دین کو ناپسند کرنے 47:26 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Muhammad ⮕ (47:26) ayat 26 in Urdu

47:26 Surah Muhammad ayat 26 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Muhammad ayat 26 - مُحمد - Page - Juz 26

﴿ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمۡ قَالُواْ لِلَّذِينَ كَرِهُواْ مَا نَزَّلَ ٱللَّهُ سَنُطِيعُكُمۡ فِي بَعۡضِ ٱلۡأَمۡرِۖ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ إِسۡرَارَهُمۡ ﴾
[مُحمد: 26]

اِسی لیے انہوں نے اللہ کے نازل کردہ دین کو ناپسند کرنے والوں سے کہہ دیا کہ بعض معاملات میں ہم تمہاری مانیں گے اللہ اُن کی یہ خفیہ باتیں خوب جانتا ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: ذلك بأنهم قالوا للذين كرهوا ما نـزل الله سنطيعكم في بعض الأمر, باللغة الأوردية

﴿ذلك بأنهم قالوا للذين كرهوا ما نـزل الله سنطيعكم في بعض الأمر﴾ [مُحمد: 26]

Abul Ala Maududi
Is liye unhon ne Allah ke nazil karda deen ko napasand karne walon se kehdiya ke baaz maamlaat mein hum tumhari manenge.Allah unki yeh khufiya baatein khoob jaanta hai
Ahmed Ali
یہ اس لیے کہ وہ ان لوگوں سے کہنے لگے جنہوں نے اسے ناپسند کیا اس کو جو الله نے نازل کیا ہے کہ بعض باتوں میں ہم تمہاراکہا مانیں گے اور الله ان کی رازداری کو جانتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
یہ اس لئے کہ جو لوگ خدا کی اُتاری ہوئی (کتاب) سے بیزار ہیں یہ ان سے کہتے ہیں کہ بعض کاموں میں ہم تمہاری بات بھی مانیں گے۔ اور خدا ان کے پوشیدہ مشوروں سے واقف ہے
Mahmood Ul Hassan
یہ اس واسطے کہ انہوں نے کہا ان لوگوں سے جو بیزار ہیں اللہ کی اتاری کتاب سے ہم تمہاری بات بھی مانیں گے بعضے کاموں میں اور اللہ جانتا ہے ان کا مشورہ کرنا [۴۰]
Muhammad Hussain Najafi
یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے ان لوگوں سے کہا جو اللہ کی نازل کردہ (کتاب) کو ناپسند کرتے ہیں کہ ہم بعض معاملات میں تمہاری بات مان لیں گے اللہ ان کی رازداری کو جانتا ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek