×

اللہ تم سے بکثرت اموال غنیمت کا وعدہ کرتا ہے جنہیں تم 48:20 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Fath ⮕ (48:20) ayat 20 in Urdu

48:20 Surah Al-Fath ayat 20 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Fath ayat 20 - الفَتح - Page - Juz 26

﴿وَعَدَكُمُ ٱللَّهُ مَغَانِمَ كَثِيرَةٗ تَأۡخُذُونَهَا فَعَجَّلَ لَكُمۡ هَٰذِهِۦ وَكَفَّ أَيۡدِيَ ٱلنَّاسِ عَنكُمۡ وَلِتَكُونَ ءَايَةٗ لِّلۡمُؤۡمِنِينَ وَيَهۡدِيَكُمۡ صِرَٰطٗا مُّسۡتَقِيمٗا ﴾
[الفَتح: 20]

اللہ تم سے بکثرت اموال غنیمت کا وعدہ کرتا ہے جنہیں تم حاصل کرو گے فوری طور پر تو یہ فتح اس نے تمہیں عطا کر دی اور لوگوں کے ہاتھ تمہارے خلاف اٹھنے سے روک دیے، تاکہ یہ مومنوں کے لیے ایک نشانی بن جائے اور اللہ سیدھے راستے کی طرف تمہیں ہدایت بخشے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وعدكم الله مغانم كثيرة تأخذونها فعجل لكم هذه وكف أيدي الناس عنكم, باللغة الأوردية

﴿وعدكم الله مغانم كثيرة تأخذونها فعجل لكم هذه وكف أيدي الناس عنكم﴾ [الفَتح: 20]

Abul Ala Maududi
Allah tumse ba-kasrat amwal-e-ganimat ka wada karta hai jinhein tum hasil karoge. Fauri taur par to yeh fatah usne tumhein ata kardi aur logon ke haath tumhare khilaf uthne se roak diye, taa-ke yeh momino ke liye ek nishani ban jaye aur Allah seedhe raaste ki taraf tumhein hidayat bakshe
Ahmed Ali
الله نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ کیا ہے جنہیں تم حاصل کرو گے پھر تمہیں اس نے یہ جلدی دےدی اوراس نےتم سے لوگوں کے ہاتھ روک دیئے اور تاکہ ایمان لانے والوں کے لیے یہ ایک نشان ہو اور تاکہ تم سیدھے راستہ پر چلائے
Fateh Muhammad Jalandhry
خدا نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ فرمایا کہ تم ان کو حاصل کرو گے سو اس نے غنیمت کی تمہارے لئے جلدی فرمائی اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دیئے۔ غرض یہ تھی کہ یہ مومنوں کے لئے (خدا کی) قدرت کا نمونہ ہو اور وہ تم کو سیدھے رستے پر چلائے
Mahmood Ul Hassan
وعدہ کیا ہے تم سے اللہ نے بہت غنیمتوں کا کہ تم اُن کو لو گے سو جلدی پہنچا دی تمکو یہ غنیمت [۳۵] اور روک دیا لوگوں کے ہاتھوں کو تم سے [۳۶] اور تاکہ ایک نمونہ ہو قدرت کا مسلمانوں کے واسطے [۳۷] اور چلائے تم کو سیدھی راہ [۳۸]
Muhammad Hussain Najafi
اللہ نے تم سے (اور بھی) بہت سی غنیمتوں کا وعدہ کیا ہے جن کو تم حاصل کرو گے پس یہ (فتحِ خیبر) تو اس نے فوری طور پر تمہیں دے دی اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دئیے تاکہ یہ مؤمنین کیلئے (ہماری قدرت و نصرت) کی ایک نشانی ہو جائے اور وہ تمہیں سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرے (اس پر چلائے)۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek