Quran with Urdu translation - Surah Al-Ma’idah ayat 20 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿وَإِذۡ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوۡمِهِۦ يَٰقَوۡمِ ٱذۡكُرُواْ نِعۡمَةَ ٱللَّهِ عَلَيۡكُمۡ إِذۡ جَعَلَ فِيكُمۡ أَنۢبِيَآءَ وَجَعَلَكُم مُّلُوكٗا وَءَاتَىٰكُم مَّا لَمۡ يُؤۡتِ أَحَدٗا مِّنَ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴾
[المَائدة: 20]
﴿وإذ قال موسى لقومه ياقوم اذكروا نعمة الله عليكم إذ جعل فيكم﴾ [المَائدة: 20]
Abul Ala Maududi Yaad karo jab Moosa ne apni qaum se kaha tha ke “ Aey meri qaum ke logon! Allah ki us niyamat ka khayal karo jo usne tumhein ata ki thi, usne tum mein Nabi paida kiye, tumko farma rawa banaya, aur tumko woh kuch diya jo duniya mein kisi ko na diya tha |
Ahmed Ali اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہاکہ اے میری قوم الله کا احسان اپنے اوپر یاد کرو جب کہ تم میں نبی پیدا کیے اور تمہیں بادشاہ بنایا اور تمہیں وہ دیا جو جہان میں کسی کو نہ دیا تھا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ بھائیو تم پر خدا نے جو احسان کئے ہیں ان کو یاد کرو کہ اس نے تم میں پیغمبر پیدا کیے اور تمہیں بادشاہ بنایا اور تم کو اتنا کچھ عنایت کیا کہ اہل عالم میں سے کسی کو نہیں دیا |
Mahmood Ul Hassan اور جب کہا موسٰی نے اپنی قوم کو اے قوم یاد کرو احسان اللہ کا اپنے اوپر [۸۵] جب پیدا کئے تم میں نبی [۸۶] اور کر دیا تم کو بادشاہ [۸۷] اور دیا تم کو جو نہیں دیا تھا کسی کو جہان میں [۸۸] |
Muhammad Hussain Najafi وہ وقت یاد کرو۔ جب جناب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم! تم اللہ کا وہ احسان یاد کرو۔ جو اس نے تم پر کیا۔ اس نے تم میں نبی بنائے اور تمہیں فرمانروا اور خودمختار بنایا۔ اور تمہیں وہ کچھ دیا جو دنیا جہان والوں میں سے کسی کو نہیں دیا۔ |