Quran with Urdu translation - Surah Al-Ma’idah ayat 21 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿يَٰقَوۡمِ ٱدۡخُلُواْ ٱلۡأَرۡضَ ٱلۡمُقَدَّسَةَ ٱلَّتِي كَتَبَ ٱللَّهُ لَكُمۡ وَلَا تَرۡتَدُّواْ عَلَىٰٓ أَدۡبَارِكُمۡ فَتَنقَلِبُواْ خَٰسِرِينَ ﴾
[المَائدة: 21]
﴿ياقوم ادخلوا الأرض المقدسة التي كتب الله لكم ولا ترتدوا على أدباركم﴾ [المَائدة: 21]
Abul Ala Maududi Aey biradraan e qaum! us muqaddas sar-zameen mein dakhil ho jao jo Allah ne tumhare liye likh di hai, pichey na hato warna nakaam o na-murad paltogey” |
Ahmed Ali اے میری قوم اس پاک زمین میں داخل ہو جاؤ جو الله نے تمہارے لیے مقرر کر دی اور پیچھے نہ ہٹو ورنہ نقصان میں جا پڑو گے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو بھائیو! تم ارض مقدس (یعنی ملک شام) میں جسے خدا نے تمہارے لیے لکھ رکھا ہے چل داخل ہو اور (دیکھنا مقابلے کے وقت) پیٹھ نہ پھیر دینا ورنہ نقصان میں پڑ جاؤ گے |
Mahmood Ul Hassan اے قوم داخل ہو زمین پاک میں جو مقرر کر دی ہے اللہ نے تمہارے واسطے [۸۹] اور نہ لوٹو اپنی پیٹھ کی طرف پھر جا پڑو گے نقصان میں [۹۰] |
Muhammad Hussain Najafi اے میری قوم! اس مقدس زمین میں داخل ہو جاؤ جو اللہ نے تمہارے لئے لکھ دی ہے اور (مقابلہ کے وقت) پیٹھ دکھا کر نہ بھاگنا۔ ورنہ نقصان اٹھا کر لوٹو گے۔ |