Quran with Urdu translation - Surah Qaf ayat 44 - قٓ - Page - Juz 26
﴿يَوۡمَ تَشَقَّقُ ٱلۡأَرۡضُ عَنۡهُمۡ سِرَاعٗاۚ ذَٰلِكَ حَشۡرٌ عَلَيۡنَا يَسِيرٞ ﴾
[قٓ: 44]
﴿يوم تشقق الأرض عنهم سراعا ذلك حشر علينا يسير﴾ [قٓ: 44]
Abul Ala Maududi Jab zameen phategi log uske andar se nikal kar teiz teiz bhage ja rahe honge. Yeh hashar hamare liye bahut aasaan hai |
Ahmed Ali جس دن ان پر سے زمین پھٹ جائے گی لوگ دوڑتے ہوئے نکل آئيں گے یہ لوگو ں کا جمع کرنا ہمیں بہت آسان ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اس دن زمین ان پر سے پھٹ جائے گی اور وہ جھٹ پٹ نکل کھڑے ہوں گے۔ یہ جمع کرنا ہمیں آسان ہے |
Mahmood Ul Hassan جس دن زمین پھٹ کر نکل پڑیں وہ سب دوڑتے ہوئے یہ اکٹھا کرنا ہم کو آسان ہے [۴۳] |
Muhammad Hussain Najafi اس دن زمین ان پر پھٹ جائے گی اور وہ تیز تیز برآمد ہوں گے یہ حشر (جمع کرنا) ہمارے لئے بالکل آسان ہے۔ |