Quran with Urdu translation - Surah An-Najm ayat 30 - النَّجم - Page - Juz 27
﴿ذَٰلِكَ مَبۡلَغُهُم مِّنَ ٱلۡعِلۡمِۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِمَنِ ٱهۡتَدَىٰ ﴾
[النَّجم: 30]
﴿ذلك مبلغهم من العلم إن ربك هو أعلم بمن ضل عن سبيله﴾ [النَّجم: 30]
Abul Ala Maududi In logon ka mablag-e-ilm (utmost of their knowledge) bas yahi kuch hai, yeh baat tera Rubb hi zyada jaanta hai ke uske raaste se kaun bhatak gaya hai aur kaun seedhe raaste par hai |
Ahmed Ali ان کی سمجھ کی یہیں تک رسائی ہے بے شک آپ کا رب اس کو خوب جانتا ہے جو اس کے راستہ سے بہکا اور اس کو بھی خوب جانتا ہے جو راہ پر آیا |
Fateh Muhammad Jalandhry ان کے علم کی انتہا یہی ہے۔ تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور اس سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چلا |
Mahmood Ul Hassan بس یہیں تک پہنچی اُنکی سمجھ [۲۰] تحقیق تیرا رب ہی خوب جانے اُسکو جو بہکا اُسکی راہ سے اور وہی خوب جانے اُسکو جو راہ پر آیا [۲۱] |
Muhammad Hussain Najafi ان لوگوں کامبلغ علم یہی ہے (ان کے علم کی رسائی کی حد یہی ہے) آپ(ص) کا پروردگار ہی بہتر جانتا ہے کہ اس کے راستہ سے بھٹکا ہوا کون ہے؟ اور وہی بہتر جانتا ہے کہ راہِ راست پر کون ہے؟ |