Quran with Urdu translation - Surah An-Najm ayat 31 - النَّجم - Page - Juz 27
﴿وَلِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ لِيَجۡزِيَ ٱلَّذِينَ أَسَٰٓـُٔواْ بِمَا عَمِلُواْ وَيَجۡزِيَ ٱلَّذِينَ أَحۡسَنُواْ بِٱلۡحُسۡنَى ﴾
[النَّجم: 31]
﴿ولله ما في السموات وما في الأرض ليجزي الذين أساءوا بما عملوا﴾ [النَّجم: 31]
Abul Ala Maududi Aur zameen aur aasmaano ki har cheez ka maalik Allah hi hai. Taa-ke Allah burayi karne waalon ko unke amal ka badla de aur un logon ko acchi jaza se nawaze jinhon ne neik rawayya ikhtiyar kiya hai |
Ahmed Ali اور الله ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے تاکہ براکرنے والوں کو ان کے بدلہ دے اور نیکی کرنے والوں کو نیک بدلہ دے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے (اور اس نے خلقت کو) اس لئے (پیدا کیا ہے) کہ جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو ان کے اعمال کا (برا) بدلا دے اور جنہوں نے نیکیاں کیں ان کو نیک بدلہ دے |
Mahmood Ul Hassan اور اللہ کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں تاکہ وہ بدلا دے برائی والوں کو اُنکے کئے کا اور بدلا دے بھلائی والوں کو بھلائی سے [۲۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور جو آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ اللہ ہی کا ہے تاکہ وہ برا کام کرنے والوں کو ان کے (برے) کاموں کا بدلہ دے اور نیک کرنے والوں کو اچھی جزا عطا کرے۔ |