×

مردوں اور عورتوں میں سے جو لوگ صدقات دینے والے ہیں اور 57:18 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-hadid ⮕ (57:18) ayat 18 in Urdu

57:18 Surah Al-hadid ayat 18 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-hadid ayat 18 - الحدِيد - Page - Juz 27

﴿إِنَّ ٱلۡمُصَّدِّقِينَ وَٱلۡمُصَّدِّقَٰتِ وَأَقۡرَضُواْ ٱللَّهَ قَرۡضًا حَسَنٗا يُضَٰعَفُ لَهُمۡ وَلَهُمۡ أَجۡرٞ كَرِيمٞ ﴾
[الحدِيد: 18]

مردوں اور عورتوں میں سے جو لوگ صدقات دینے والے ہیں اور جنہوں نے اللہ کو قرض حسن دیا ہے، اُن کو یقیناً کئی گنا بڑھا کر دیا جائے گا اور ان کے لیے بہترین اجر ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: إن المصدقين والمصدقات وأقرضوا الله قرضا حسنا يضاعف لهم ولهم أجر كريم, باللغة الأوردية

﴿إن المصدقين والمصدقات وأقرضوا الله قرضا حسنا يضاعف لهم ولهم أجر كريم﴾ [الحدِيد: 18]

Abul Ala Maududi
Mardon aur auraton mein se jo log sadaqaat (charity) dene waley hain aur jinhon ne Allah ko karz-e-hasan diya hai, unko yakeenan kayi gunaa bada kar diya jayega aur unke liye behtareen ajar hai
Ahmed Ali
بے شک خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں اور جنہوں نے الله کو اچھا قرض دیا ان کے لیے دگنا کیا جائے گا اور انہیں عمدہ بدلہ ملے گا
Fateh Muhammad Jalandhry
جو لوگ خیرات کرنے والے ہیں مرد بھی اور عورتیں بھی۔ اور خدا کو (نیت) نیک (اور خلوص سے) قرض دیتے ہیں ان کو دوچند ادا کیا جائے گا اور ان کے لئے عزت کا صلہ ہے
Mahmood Ul Hassan
تحقیق جو لوگ خیرات کرنے والے ہیں مرد اور عورتیں اور قرض دیتے ہیں اللہ کو اچھی طرح اُنکو ملتا ہے دونا اور اُنکو ثواب ہے عزت کا [۳۰]
Muhammad Hussain Najafi
بیشک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور جنہوں نے اللہ کو قرضۂ حسنہ دیا ان کیلئے اس میں (کئی گنا) اضافہ کر دیا جائے گا اور ان کیلئے بہترین اجر ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek