×

وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا 57:4 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-hadid ⮕ (57:4) ayat 4 in Urdu

57:4 Surah Al-hadid ayat 4 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-hadid ayat 4 - الحدِيد - Page - Juz 27

﴿هُوَ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٖ ثُمَّ ٱسۡتَوَىٰ عَلَى ٱلۡعَرۡشِۖ يَعۡلَمُ مَا يَلِجُ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَمَا يَخۡرُجُ مِنۡهَا وَمَا يَنزِلُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ وَمَا يَعۡرُجُ فِيهَاۖ وَهُوَ مَعَكُمۡ أَيۡنَ مَا كُنتُمۡۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٞ ﴾
[الحدِيد: 4]

وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا اور پھر عرش پر جلوہ فرما ہوا اُس کے علم میں ہے جو کچھ زمین میں جاتا ہے اور جو کچھ اس سے نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو کچھ اُس میں چڑھتا ہے وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں بھی تم ہو جو کام بھی کرتے ہو اسے وہ دیکھ رہا ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: هو الذي خلق السموات والأرض في ستة أيام ثم استوى على العرش, باللغة الأوردية

﴿هو الذي خلق السموات والأرض في ستة أيام ثم استوى على العرش﴾ [الحدِيد: 4]

Abul Ala Maududi
Wahi hai jisne aasmano aur zameen ko chey (six) dino mein paida kiya aur phir arsh par jalwa farma hua. Uske ilm mein hai jo kuch zameen mein jata hai aur jo kuch ussey nikalta hai, aur jo kuch aasman se utarta hai aur jo kuch usmein chadhta hai. Woh tumhare saath hai jahan bhi tum ho. Jo kaam bhi karte ho usey woh dekh raha hai
Ahmed Ali
وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا پھر وہ عرش پر قائم ہوا وہ جانتا ہے جو چیز زمین میں داخل ہوتی ہے اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اترتی ہے اور جو اس میں اوپر چڑھتی ہے اور وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں کہیں تم ہو اور الله اس کو جو تم کرتے ہو دیکھتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ جو چیز زمین میں داخل ہوتی اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اُترتی اور جو اس کی طرف چڑھتی ہے سب اس کو معلوم ہے۔ اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے
Mahmood Ul Hassan
وہی ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین چھ دن میں پھر قائم ہوا تخت پر [۵] جانتا ہے جو اندر جاتا ہے زمین کے اور جو اُس سے نکلتا ہے [۶] اور جو کچھ اترتا ہے آسمان سے اور جو کچھ اُس میں چڑھتا ہے [۷] اور وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں کہیں تم ہو اور اللہ جو تم کرتے ہو اُسکو دیکھتا ہے [۸]
Muhammad Hussain Najafi
وہ وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر غالب ہوا (اپنا اقتدار قائم کیا) وہ اسے بھی جانتا ہے جو زمین کے اندر داخل ہوتا ہے اور اسے بھی جو اس سے باہر نکلتا ہے اور اسے بھی جانتا ہے جو کچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو کچھ اس کی طرف چڑھتا ہے اور وہ تمہارے ساتھ ہوتا ہے تم جہاں بھی ہو اور تم جو کچھ کرتے ہواللہ اسے دیکھ رہا ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek