Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 147 - الأنعَام - Page - Juz 8
﴿فَإِن كَذَّبُوكَ فَقُل رَّبُّكُمۡ ذُو رَحۡمَةٖ وَٰسِعَةٖ وَلَا يُرَدُّ بَأۡسُهُۥ عَنِ ٱلۡقَوۡمِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ ﴾
[الأنعَام: 147]
﴿فإن كذبوك فقل ربكم ذو رحمة واسعة ولا يرد بأسه عن القوم﴾ [الأنعَام: 147]
Abul Ala Maududi Ab agar woh tumhein jhutlayein to unse kehdo ke tumhare Rubb ka daaman e rehmat waseeh hai aur mujreemon se uske azaab ko phera nahin jaa sakta |
Ahmed Ali پھر اگر تجھے جھٹلائیں تو کہہ دو تمہارا رب بہت وسیع رحمت والا ہے اورگناہگار لوگوں سے اس کا عذاب نہیں ٹلے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اگر یوں لوگ تمہاری تکذیب کریں تو کہہ دو تمہارا پروردگار صاحب رحمت وسیع ہے مگر اس کا عذاب گنہ گاروں لوگوں سے نہیں ٹلے گا |
Mahmood Ul Hassan پھر اگر تجھ کو جھٹلاویں تو کہہ دے کہ تمہارے رب کی رحمت میں بڑی وسعت ہے اور نہیں ٹلے گا اس کا عذاب گنہگار لوگوں سے [۲۰۰] |
Muhammad Hussain Najafi سو اگر یہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ کہہ دیجئے! کہ آپ کا پروردگار بڑی وسیع رحمت والا ہے اور مجرموں سے اس کا عذاب ٹالا نہیں جا سکتا۔ |