×

اے محمدؐ! ان سے کہو، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ 6:46 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-An‘am ⮕ (6:46) ayat 46 in Urdu

6:46 Surah Al-An‘am ayat 46 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 46 - الأنعَام - Page - Juz 7

﴿قُلۡ أَرَءَيۡتُمۡ إِنۡ أَخَذَ ٱللَّهُ سَمۡعَكُمۡ وَأَبۡصَٰرَكُمۡ وَخَتَمَ عَلَىٰ قُلُوبِكُم مَّنۡ إِلَٰهٌ غَيۡرُ ٱللَّهِ يَأۡتِيكُم بِهِۗ ٱنظُرۡ كَيۡفَ نُصَرِّفُ ٱلۡأٓيَٰتِ ثُمَّ هُمۡ يَصۡدِفُونَ ﴾
[الأنعَام: 46]

اے محمدؐ! ان سے کہو، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر اللہ تمہاری بینائی اور سماعت تم سے چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر کر دے تو اللہ کے سوا اور کون سا خدا ہے جو یہ قوتیں تمہیں واپس دلاسکتا ہو؟ دیکھو، کس طرح ہم بار بار اپنی نشانیاں ان کے سامنے پیش کرتے ہیں اور پھر یہ کس طرح ان سے نظر چرا جاتے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قل أرأيتم إن أخذ الله سمعكم وأبصاركم وختم على قلوبكم من إله, باللغة الأوردية

﴿قل أرأيتم إن أخذ الله سمعكم وأبصاركم وختم على قلوبكم من إله﴾ [الأنعَام: 46]

Abul Ala Maududi
(Aey Muhammad)! Inse kaho, kabhi tumne yeh bhi socha ke agar Allah tumhari binayi (eye-sight) aur samaat (hearing) tumse cheen le aur tumhare dilon par mohar karde to Allah ke siwa aur kaun sa khuda hai jo yeh quwwatein tumhein wapas dila sakta ho? Dekho, kis tarah hum baar baar apni naishaniyan unke samne pesh karte hain aur phir yeh kis tarah unse nazar chura jatey hain
Ahmed Ali
ان سے کہہ دو دیکھو تو سہی اگر الله ہی کے لیے سب تعریف ہے جو سارے جہان کا پالنے والا ہےاگر الله تمہارے کان اور آنکھیں چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگا دے تو الله کے سوا کوئی ایسا رب ہے جو تمہیں یہ چیزیں لادے دیکھ ہم کیوں کر طرح طرح کی نشانیاں بیان کرتے ہیں پھر بھی یہ منہ موڑتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
(ان کافروں سے) کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر خدا تمہارے کان اور آنکھیں چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگادے تو خداکے سوا کون سا معبود ہے جو تمہیں یہ نعمتیں پھر بخشے؟ دیکھو ہم کس کس طرح اپنی آیتیں بیان کرتے ہیں۔ پھر بھی یہ لوگ ردگردانی کرتے ہیں
Mahmood Ul Hassan
تو کہہ دیکھو تو اگر چھین لے اللہ تمہارےکان اور آنکھیں اور مہر کر دے تمہارے دلوں پر [۴۹] تو کون ایسا رب ہے اللہ کے سوا جو تم کو یہ چیزیں لا دیوے [۵۰] دیکھ ہم کیونکر طرح طرح سے بیان کرتے ہیں باتیں پھر بھی وہ کنارہ کرتے ہیں
Muhammad Hussain Najafi
اے رسول کہیے غور کرکے بتاؤ کہ اگر اللہ تعالیٰ تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں لے لے (یعنی قوت شنوائی اور بینائی چھین لے) اور تمہارے دلوں پر مہر لگا دے تو اللہ کے سوا اور کون خدا ہے جو تمہیں یہ چیزیں لا دے؟ دیکھئے ہم کس طرح الٹ پلٹ کر اپنی توحید کی نشانیاں واضح کرتے ہیں پھر بھی وہ روگردانی کرتے ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek