Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 58 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿قُل لَّوۡ أَنَّ عِندِي مَا تَسۡتَعۡجِلُونَ بِهِۦ لَقُضِيَ ٱلۡأَمۡرُ بَيۡنِي وَبَيۡنَكُمۡۗ وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِٱلظَّٰلِمِينَ ﴾
[الأنعَام: 58]
﴿قل لو أن عندي ما تستعجلون به لقضي الأمر بيني وبينكم والله﴾ [الأنعَام: 58]
Abul Ala Maududi Kaho, agar kahin woh cheez mere ikhtiyar mein hoti jiski tum jaldi macha rahey ho to mere aur tumhare darmiyan kabhi ka faisla ho chuka hota, magar Allah zyada behtar jaanta hai ke zalimon ke saath kya maamla kiya jana chahiye |
Ahmed Ali کہہ دو اگر میرے پاس وہ چیز ہوتی جس کی تم جلدی کر رہے ہو تو اس معاملہ میں فیصلہ ہوگیا ہو تا جو میرے اور تمہارے درمیان ہے اور الله ظالموں کو خوب جانتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry کہہ دو کہ جس چیز کے لئے تم جلدی کر رہے ہو اگر وہ میرے اختیار میں ہوتی تو مجھ میں اور تم میں فیصلہ ہوچکا ہوتا۔ اور خدا ظالموں سے خوب واقف ہے |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ اگر ہوتی میرے پاس وہ چیز جس کی تم جلدی کر رہے ہو تو طے ہو چکا ہوتا جھگڑا درمیان میرے اور درمیان تمہارے [۶۵] اور اللہ خوب جانتا ہے ظالموں کو |
Muhammad Hussain Najafi کہہ دیجیے! کہ جس عذاب کے لئے تم جلدی کرتے ہو اگر وہ میرے پاس ہوتا تو میرے اور تمہارے درمیان کب کا فیصلہ ہو چکا ہوتا۔ اور اللہ ظالموں کو زیادہ بہتر جانتا ہے۔ |